Lifestyle

فرنیچر سے مزین گھر کرائے پر حاصل کرنے کے فوائد و نقصانات

گذشتہ چند سالوں میں فرنیچر سے مزین گھر کرائے پر حاصل کرنے کا رواج بڑھ چکا ہے۔ لوگ نیا فرنیچر خریدنے یا اپنا سامان نئے گھر میں منتقل کرنے کے بجائے فرنیچر سے مزین گھر میں منتقل ہونے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو فرنیچر سے مزین گھر میں منتقل ہونے کے فوائد و نقصانات سے متعلق قیمتی نکات سے آگاہ کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

فرنیچر سے مزین گھر کے فوائد

فرنیچر سے مزین گھر آپ کو کئی ایسی سہولیات دینے کا باعث بنتا ہے جن کی بنیاد پر بہتر آپشن کے طور پر اس کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

 

اخراجات کی بچت

ایسے گھر میں آپ کو نیا فرنیچر خریدنے یا اپنا فرنیچر نئے گھر میں ایڈجسٹ کرنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ گھر میں پہلے سے موجود صوفے، بیڈ، ڈائننگ ٹیبل، کرسیاں اور فرنیچر کی دیگر چیزیں آپ کو پُرسکون اور مکمل گھر کی کیفیت کا احساس دلاتی ہیں۔ آپ اس پریشانی کا شکار بھی نہیں ہوتے کہ چھوٹا گھر ملنے کی صورت میں سامان گھر میں رکھا جا سکے گا یا نہیں۔ اکثر، گھر شفٹ کرنے کے دوران کچھ سامان خراب یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور نیا فرنیچر خریدنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایسے میں پہلے سے مزین گھر میں شفٹ ہونا، اس خطرے سے بھی نجات دلاتا ہے۔

 

عارضی رہائش کے لیے موزوں

ایسے افراد جو تھوڑے عرصے کے لیے کوئی فلیٹ یا گھر کرائے پر لینے کے خواہشمند ہیں، ان کے لیے فرنِشڈ یا فرنیچر سے مزین گھر بہتر آپشن سمجھا جاتا ہے۔ اکثر مالکان چند ماہ یا زیادہ سے زیادہ ایک سال کے عرصے کے لیے گھر یا فلیٹ کرائے پر لینے والے کرایہ داروں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ یوں فرنیچر بھی خراب ہونے کے امکانات بھی قدرے کم ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ نیا شادی شدہ جوڑا ہیں اور دونوں نوکری کرتے ہیں تو شادی کے آغاز کا کچھ عرصہ فرنیچر سے مزین گھر میں رہ کر گزارا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اکیلے ہیں اور کسی نئے شہر میں نوکری کرتے ہیں تب بھی یہ بہتر انتخاب ہو سکتا ہے۔

یوں تو یہ دنیا بھی عارضی جائے پناہ ہے لیکن عارضی رہائش کے لیے فرنیچر سے مزین گھر بھی کسی نعمت سے کم نہیں۔

 

گھر شفٹ کرنے میں آسانی

گھر شفٹ کرنا ایک خاصا مشقت سے بھرپور عمل ہے۔ شفٹنگ کے لیے گھر کا چھوٹا سامان ڈَبوں میں بند کرنا اور اس کو پیک کرنا قدرے محنت طلب عمل ہے۔ اس کے علاوہ گھر کا بڑا سامان جیسے کہ بیڈ، صوفے، ڈائننگ ٹیبل، الماریاں وغیرہ شفٹ کرنے کے لیے بھی خاصی مشقت درکار ہوتی ہے۔ اگر آپ گھر کی بالائی منزل میں رہائش پذیر ہیں تو گھر شفٹ کرنا زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ گھر کا بھاری سامان جیسے کہ فرنیچر سامان لادنے والی گاڑی میں منتقل کرنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے پاس کانچ کا سامان یا فرنیچر موجود ہے تو یہ اور بھی زیادہ رِسک اور خطرے کا باعث بنتا ہے کیونکہ شفٹنگ کے دوران اکثر، کانچ کا فرنیچر ٹوٹنے کا اندیشہ برقرار رہتا ہے۔

اگر لکڑی کا فرنیچر ہو تب بھی کھرونچ آنے سے فرنیچر کی خوبصورتی خراب ہونے کا خطرہ اپنی جگہ موجود رہتا ہے۔ ایسے میں پہلے سے مزین گھر بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے کیونکہ آپ کو صرف اپنا ذاتی ضروری سامان جیسے کے کپڑے، جوتے اور جیولری وغیرہ ہی ساتھ لے کر جانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ پہلے سے مزین گھر، شفٹنگ کے تکلیف دہ عمل سے بچانے کا باعث بنتا ہے۔

فرنیچر سے مزین گھر کرائے پر حاصل کرنے کے نقصانات

فوائد کے بارے میں جاننے کے بعد آئیے آپ کو فرنیچر سے مزین گھر کرائے پر حاصل کرنے کے نقصانات کے بارے میں بھی اہم نکات سے آگاہ کرتے ہیں تاکہ اگر آپ گھر شفٹ کرنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ باآسانی اپنا انتخاب کر سکیں۔

 

زائد ماہانہ کرایہ

عمومی طور پر فرنیچر سے مزین گھر کا کرایہ عام گھر کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کی ماہانہ آمدن اتنی اچھی ہے کہ آپ زائد کرایہ کا گھر حاصل کر سکیں تو یہ آپ کے لیے مناسب ہے ورنہ زائد کرایہ آپ کی جیب پر بھاری پڑے گا اور آپ کا ماہانہ بجٹ اس سے متاثر ہو گا۔

موجودہ دور میں جہاں مہنگائی عروج پر ہے اور مکانوں کے ماہانہ کرائے میں ماضی کی نسبت خاصا اضافہ ہو چکا ہے۔ موجودہ حالات میں ایسا گھر کرائے پر حاصل کرنا خود کو مالی طور پر مشکل میں ڈالنے کے مترادف ہو سکتا ہے۔ ایسے میں ذاتی فرنیچر ہونا یا خریدنا ہی بہتر انتخاب ہو سکتا ہے۔

 

فرنیچر کی مرمت

فرنیچر سے مزین گھر میں رہائش اختیار کرنا نقصان کا باعث ہو سکتا ہے کہ اگر آپ کے بچے چھوٹے ہیں یا آپ کے پاس پالتو جانور بھی ہے، بچے اکثر کھیلتے کھیلتے گھر کا فرنیچر خراب کر دیتے ہیں۔ پالتو جانور بھی گھر کے فرنیچر پر کھرونچ لگانے یا اسے توڑنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ ایسے میں گھر کے فرنیچر کی مرمت بھی کرایہ دار کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے۔ کرایہ دار ہونے کے ناطے یہ آپ کا فرض ہے کہ گھر کا بھرپور خیال رکھیں۔ اگر آپ ایسے گھر میں رہائش پذیر ہیں تو فرنیچر کی مرمت پر آنے والے اخراجات آپ کی جیب پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔ بعض اوقات ٹوٹ پھوٹ کے باعث فرنیچر کی مرمت بھی نہیں ہو پاتی اور یوں نیا فرنیچر خریدنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ ایسے میں آپ کے لیے یہ فیصلہ انتہائی سوچ بچار کے بعد کرنا ضروری ہے کہ کس طرح کے گھر میں رہائش اختیار کی جانی چاہیے۔

فرنیچر کی موجودہ حالت

فرنیچر سے مزین گھر میں فرنیچر کا اچھی حالت میں ہونا بھی نہایت ضروری ہے جس میں صفائی کا عنصر بھی انتہائی لازم ہے۔ اگر گھر میں آپ سے پہلے رہائش پذیر افراد گھر کے صوفوں کی صفائی کا خیال نہ رکھ سکے تو یہ آپ کے لیے بھی ناخوشگوار ثابت ہو گا۔ اگر گھر کا بیڈ، کرسیاں اور دیگر فرنیچر خراب یا کمزور ہو چکا ہے تو یہ بھی آپ کے لیے کوفت کا باعث بن سکتا ہے۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ اچھی حالت میں موجود فرنیچر سے مزین گھر کا انتخاب کیا جائے تاکہ آپ پُرسکون انداز میں رہ سکیں۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو تفصیلاً فرنیچر سے مزین گھر کے فوائد و نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان معلومات کی بنیاد پر آپ باآسانی اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago