ماسٹر بیڈ روم گراؤنڈ فلور یا بالائی منزل پر تعمیر کرنے کے فوائد و نقصانات

گھر کی تعمیر میں اگرچہ تمام حصوں اور فلورز کو الگ الگ اہمیت حاصل ہے۔ گھر کے کچھ افراد دیگر حصوں کی تعمیر میں بھی اتنی ہی دلچسپی لیتے ہیں۔ جتنی اپنے بیڈ روم میں۔ کچھ افراد کچن اور باغیچے میں اپنے مطابق تعمیر چاہتے ہیں۔ جبکہ کچھ کے نزدیک لیونگ روم انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ تاہم، ماسٹر بیڈ روم کی تعمیر میں، رہنے والے جوڑے یا فرد کی دلچسپی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ کیونکہ اس میں موجود فکسچرز اور تمام سہولتوں کی موجودگی ان کے نزدیک ایک خاص حیثیت رکھتی ہے۔ مزید براں، وہ بعد ازاں کسی بھی کمی پر سمجھوتہ کرتے نظر نہیں آتے۔ بیشتر لوگ اس خاص کمرے کی تعمیر کے لیے گھر کی منزل کا تعین نہیں کر پاتے۔ لہٰذا، جائزہ لیتے ہیں کہ ماسٹر بیڈ روم گراؤنڈ فلور یا بالائی منزل پر تعمیر کرنے کے فوائد و نقصانات کیا ہیں؟

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

ماسٹر بیڈروم کی خوبصورت تزئین و آرائش

 

گراؤنڈ فلور پر ماسٹر بیڈ روم تعمیر کرنے کے فوائد

ماسٹر بیڈ روم میں گھر کے کسی بھی فرد نے رہائش اختیار کرنی ہو۔ یقیناً اس کے بہت سے فائدے ہیں۔ سب سے پہلا فائدہ یہ کہ اس تک پہنچے کے لیے آپ کو سیڑھیاں نہیں چڑھنی پڑتیں۔ گھر کا مرکزی گیٹ آپ کے قریب ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ، گراؤنڈ فلور پر تعمیر شدہ ماسٹر بیڈ روم ایک آئیڈیل گیسٹ روم بھی بن سکتا ہے۔ کیونکہ مین گیٹ اور پورچ کے قریب واقع ہونے پر مہمانوں کے لیے آسانی ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں، ماسٹر بیڈ روم گھر کے معمر اور بزرگ افراد کے لیے نہایت مناسب رہتا ہے۔ جس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ انہیں سیڑھیوں کا استعمال نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے علاوہ گراؤنڈ فلور پر ہی موجود باغیچہ بزرگ افراد کی دلچسپی کا عنصر ہوتا ہے۔

 

گراؤنڈ فلور پر تعیر شدہ ماسٹر بیڈروم

 

گراؤنڈ فلور پر ماسٹر بیڈ روم تعمیر کرنے کے نقصانات یا منفی پہلو

اگر آپ تنہائی پسند ہیں اور بیشتر وقت اپنے بیڈ روم میں گزارنا چاہتے ہیں۔ یا پھر آپ کسی تخلیقی کام سے منسلک ہیں۔ اور زیادہ تر اپنے کام میں مصروف رہتے ہیں۔ تو گراؤنڈ فلور پر موجود ماسٹر بیڈ روم آپ کے لیے قطعی موزوں نہیں۔ دوسرے لفظوں میں شور شرابہ، اور کمرے کے باہر جاری سرگرمیاں کسی بھی فرد کا سکون اور فوکس خراب کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مرکزی دروازے سے آنے اور جانے والوں کی توجہ آپ ہی کے بیڈ روم کی طرف مبذول ہو سکتی ہے۔ اور کوئی کسی بھی وقت آپ کی پرائیویسی میں مخل ہو سکتا ہے۔ مزید یہ کہ کمرے کے عین اوپر بالائی منزل پر ہونے والی سرگرمیاں بھی آپ کو وقت بے وقت ڈسٹرب کر سکتی ہیں۔

 

گراؤنڈ فلور پر موجود ماسٹر بیڈ روم میں روشن لیمپ

 

بالائی منزل پر ماسٹر بیڈ روم تعمیر کرنے کے فوائد

کمرے میں موجود متعدد سہولیات کسی بھی فرد کو بلا وجہ باہر جانے سے روک سکتی ہیں۔ جس کے باعث بلاشبہ کوئی بھی انسان آراستہ کمرے میں گھنٹوں گزار سکتا ہے۔ ماسٹر بیڈ روم واش روم سے لے کر دیگر بیشتر سہولیات اور تزئین و آرائش پر مبنی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالائی منزل پر یہ ایک آئیڈیل کمرے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، تنہائی میں مداخلت کم سے کم ہوتی ہے۔ گراؤنڈ فلور کی گہما گہمی سے دور ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں، اگر آپ کسی پہاڑی اور سرسبز علاقے میں رہائش پذیر ہیں تو بالائی منزل پر موجود ماسٹر بیڈ روم کسی نعمت سے کم نہیں۔ جو آپ کو نہ صرف حسین نظاروں کا لطف دے سکتا ہے۔ بلکہ آپ کی ذہنی صحت  کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔

 

بالائی منزل پر واقع ماسٹر بیڈروم کی کھڑکی سے نظر آتے حسین نظارے

 

بالائی منزل پر ماسٹر بیڈ روم تعمیر کرنے کے نقصانات

گھر کی بالائی منزل پر تعمیر شدہ کمرہ اگرچہ آپ کی پرائیویسی اور دیگر کئی فوائد کا ضامن ہوتا ہے۔ تاہم اوپر کسی بھی فلور پر جانے کے لیے آپ کو سیڑھیوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور بزرگ افراد کے علاوہ دوسرے کئی افراد بھی بالائی منزل تک پہنچنے میں کتراتے ہیں۔ جس کی وجہ دن بھر کی تھکاوٹ یا دوسرے کئی عوامل بھی ہو سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، بالائی منزل سے گراؤنڈ فلور پر موجود کچن میں جانے کے لیے سیڑھیاں اترنی پڑتی ہیں۔ مزید یہ کہ کسی بھی قریبی دوست یا سہیلی کی آمد پر آپ کو اسے تمام گھر سے گزارتے ہوئے بالائی منزل پر موجود اپنے کمرے تک لے جانا پڑتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top