مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
رہائش کا انتخابی عمل انسان کی پسند، ناپسند اور دیگر عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو شہر کی مرکزی شاہراہ کے قریب رہائش اختیار کرنے کے فوائد و نقصانات کے بارے میں دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
آئیے! سب سے پہلے فوائد کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس اپنی ذاتی سواری نہیں ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ مرکزی شاہراہ کے قریب رہائش آپ کی یہ مشکل آسان بنا دے گی۔
شہر کی مرکزی شاہراہ کے قریب رہائش اختیار کرنے سے آپ باآسانی پبلک ٹرانسپورٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ خاندان میں اچانک فوتگی یا حادثے کی صورت میں آپ یہ سہولت استعمال کرتے ہوئے باآسانی ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کر سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے عزیزوں سے ملنے جا سکتے ہیں۔
آپ اگر زندگی میں تنہا ہیں یا آپ بہت زیادہ خاموشی سے گھبراتے ہیں تو یہ جگہ رہائش کے لئے نہایت موزوں ہے۔ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت اور لوگوں کے آنے جانے کی آوازیں آپ کو زندگی کا پتہ دیتی رہتی ہیں۔ آپ خود کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے بلکہ آپ کے اردگرد کے ماحول میں ہمہ وقت ہلچل رہے گی۔
مرکزی شاہراہ کے نزدیک کاروباری مراکز کی بھرمار ہوتی ہے۔ آپ باآسانی خریداری کرنے کے لیے پیدل چل کر بھی جا سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اکثر اسکول بھی مرکزی شاہراہوں کے قریب پائے جاتے ہیں۔ آپ کے بچے باآسانی اسکول جا سکتے ہیں۔ مرکزی شاہراہ ہونے کے ناطے اسکی حفاظت پر مامور پولیس کی گاڑیاں اکثر گشت کرتی نظر آتی ہیں جو تحفظ کا احساس دلاتی ہیں۔
اندرون شہر کی نسبت مرکزی شاہراہ سے متصل شہر کی سڑکوں کی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ اور عوام کی ہمہ وقت موجودگی کی وجہ سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی نہ رہیں بلکہ ٹریفک کے لئے ہموار اور مضبوط رہیں۔
گھر چاہے کرایہ پر لیا جائے یا خریدا جائے، مرکزی شاہراہ کے قریب گھر مناسب قیمت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ لوگ اکثر شور و غُل سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے دیگر رہائشی علاقوں میں گھروں کی قیمتیں زائد ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس اس ہلچل بھرے ماحول میں آپ کو مناسب قیمت پر گھر دستیاب ہوتا ہے۔
آئیے! اب آپ کو نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہیں۔
آپ کی ذاتی زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ آپ فیملی کے ساتھ رہ رہے ہوں تو تجارتی مراکز میں لوگوں کی آمدورفت کی وجہ سے آپ اپنی فیملی کے ساتھ گھر کی بالکونی میں بیٹھ کر ایک خوبصورت شام سے محظوظ نہیں ہو سکتے۔ آنے جانے والے افراد یقینی طور پر تانک جھانک کریں گے جس سے آپ کی پرائیویسی متاثر ہو گی۔
خلوت کے لمحات ہر شخص کا حق ہوتا ہے چاہے وہ فیملی والا ہو یا اکیلا آدمی۔ مرکزی شاہراہوں کے قریب رہائش آپ سے یہ حق چھین لیتی ہے۔ آپ کو مجبوراً سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔
ایسی جگہ پر رہائش پذیر ہونا صحت کے لئے یقینی طور پر مضر ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت اور ان سے نکلنے والے دھوئیں سے فضا گرد آلود ہو جاتی ہیں۔ اسی فضا میں آپ بھی سانس لیتے ہیں جو آپ کو بیمار کر سکتی ہے۔ بالخصوص چھوٹے بچوں کی حامل فیملیز کو ایسی جگہ پر رہائش اختیار ہرگز نہیں کرنی چاہیئے۔ گرد و غبار سے بھرپور فضا چھوٹے بچوں کے پھیپھڑوں سمیت دیگر جسمانی اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
شہر کے اندر رہائشی علاقوں میں مقیم افراد اکثر اپنی گاڑیاں گھر کا گیراج نہ ہونے یا اضافی گاڑیاں ہونے کی صورت میں گلی کی سڑک پر بھی پارک کر لیتے ہیں۔
مرکزی شاہراہ کے اطراف گاڑیوں کی آمد و رفت کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہو پاتا۔ لوگوں اور گاڑیوں کے رش کی وجہ سے آپ سڑک پر گاڑی پارک نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کے گھر کی اپنی پارکنگ ہو تو ہی غنیمت ہے ورنہ ایسی جگہ پر گھر خریدنا آپ کو پارکنگ کے مسئلے سے دوچار کر سکتا ہے۔
ایسی جگہ پر گھر خریدنا جیب پر تو ہلکا ہوتا ہے لیکن گھر کی قیمتِ فروخت بھی کم ہی ہوتی ہے۔ عام طور پر ہم رہائشی علاقوں میں گھر اس امید پر خریدتے ہیں کہ جب گھر بیچیں گے تو اچھا منافع دے گا۔
چونکہ یہ لوگوں کا پہلا انتخاب نہیں سمجھا جاتا اس لئے مارکیٹ میں اس کی قیمتِ فروخت بھی کم ہوتی ہے۔
مرکزی شاہراہ کے قریب گھر صرف اس صورت میں خریدیں جب آپ مرکزی رہائشی علاقوں میں گھر خریدنے کی قوتِ خرید نہ رکھتے ہوں۔ مرکزی شاہراہوں کے قریب رہائش اختیار کرنا ذہنی و جسمانی صحت کے لئے قدرے غیرموزوں ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…