Categories: Real Estate

ساحلِ سمندر پر رہائش پذیر ہونے کے فوائد و نقصانات

ساحلِ سمندر پر رہائش ایک لگژری ہے۔ سمندر کی خوبصورت لہروں کے روز نظارے کرنا ایک حسین خواب سا لگتا ہے۔ آج ہم آپ کو ساحلِ سمندر پر رہائش پذیر ہونے فوائد و نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ہم میں سے وہ لوگ جو ایسے شہروں میں رہتے ہیں جہاں سمندر جیسی خدا کی نعمت میسر ہوتی ہے وہ اکثر ویک اینڈ یا دیگر چھٹیوں میں فیملی اور دوستوں کے ہمراہ گھومنے پھرنے ساحلِ سمندر کا رخ کرتے ہیں۔ ساحل کی مٹی پر ننگے پاؤں چلنے کا الگ ہی مزہ ہوتا ہے۔ ساحل پر بیٹھ کر سورج غروب ہونے کا منظر دیدنی ہوتا ہے۔

آئیے پہلے فوائد کے بارے میں آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

حیرت انگیز نظارے

سیاح جن قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہونے ساحلِ سمندر کا رخ کرتے ہیں، ساحلِ سمندر پر مقیم افراد ان نظاروں سے روز لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کے روز و شب سورج کے طلوع و غروب ہونے کے قدرتی مناظر، سمندر کی لہروں سے پیدا ہونے والی موسیقی، چاند کے نکلنے کا سحرانگیز منظر جیسے بے شمار حسین لمحات سے ہر روز محظوظ ہوتے ہیں۔

ساحل پر رہائش پذیر ہونا حسِ لطیف رکھنے والے افراد کے لئے بالخصوص کسی نعمت سے کم نہیں۔

صاف و شفاف آب و ہوا

سمندر کے قریب کی آب و ہوا نہایت صاف و شفاف ہوتی ہے۔ باخصوص گرمیوں میں سمندر کی ٹھنڈی ہوائیں آپ کے گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں نہایت کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ جہاں گرمیوں کے موسم میں سیاح ساحلِ سمندر کا رخ کرتے ہیں وہیں ساحلِ سمندر پر رہائش پذیر افراد اپنے گھر کی کھڑکیاں کھول کر یا محض گھر کی بالکونی میں بیٹھ کر ٹھنڈی ہواؤں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

صحت مند طرزِ زندگی

صاف و شفاف آب و ہوا میں سانس لینا صحت مند زندگی کی ضمانت ہوا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ اپنی فیملی کے ساتھ ساحل کر کھیل کود، واک یا ورزش کرتے ہیں تو یہ بھی آپ کو صحت مند رکھنے کے لئے ایک بھرپور سرگرمی ہے۔

انسان قدرتی ماحول سے جتنا دور ہوتا چلا جاتا ہے اتنا ہی صحت کے حوالے سے پیچیدگیوں کا شکار ہوتا چلا جاتا ہے۔ ساحلِ سمندر قدرتی ماحول فراہم کرتا ہے جو انسانی صحت کے لئے نہایت مفید ہے۔

گھر کی قیمتِ فروخت میں اضافہ

ساحلِ سمندر پر گھر سیاحتی نکتہ نظر سے اہمیت کا حامل ہونے کے باعث عام گھروں کی نسبت مہنگے ہوا کرتے ہیں۔ آپ اگر سرمایہ کاری کی غرض سے ساحل پر گھر خریدتے ہیں تو یہ ایک منافع بخش سرمایہ کاری ثابت ہو گی۔ آپ اپنے گھر کو کرایہ پر دے کر بھی اچھا خاصی رقم ماہانا کما سکتے ہیں۔

آئیے ساحل پر گھر خریدنے کے کچھ نقصانات کے بارے میں بھی آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ریت کا گھر میں آ جانا

ریتلا علاقہ ہونے کے باعث ایسا ممکن نہیں ہے کہ ریت آپ کے گھر میں نہ آئے۔ تیز ہواؤں سے ریت اُڑ کر آپ کے گھر میں داخل ہو جاتی ہے اورآپ کو گھر کے فرنیچر اور فرش پر بکھر جاتی ہے۔ ایسے میں گھر کو ریت سے صاف رکھنا ناممکن کام ہے۔

سیاحوں کا رَش

ساحلِ سمندر ہر ملک میں ایک سیاحتی مقام سمجھا جاتا ہے لہذا یہ ناممکن بات ہے کہ آپ کو تنہائی کے لمحات میسر آ سکیں۔ بالخصوص گرمیوں میں ساحل پر سیاحوں کا رش آپ کو دیکھنے کو ملے گا۔ اس لئے ساحل پر گھر خریدنے سے قبل ایسے ماحول کے لئے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔

گھر کی دیکھ بھال اور مرمت کے اخراجات

سمندری ہواؤں میں موجود نمی آپ کے گھر کے پینٹ، فرنیچر اور دیگر حصوں کو خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر آپ ساحل پر گھر خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو آپ کو اپنے بجٹ کا کافی حصہ گھر کی دیکھ بھال پر لگانا پڑے گا۔ دیکھ بھال کے ان کاموں میں ہر چند ماہ بعد گھر کی بیرونی دیواروں پر تازہ پینٹ کروانا، فرنیچر کو پالش کروانا اور الیکٹرانک آلات کی باقاعدگی سے صفائی کرنا شامل ہیں۔

قدرتی آفات کا خطرہ

ساحلِ سمندر کے موسم کے بارے میں آپ یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔ موسم کسی بھی وقت کروٹ لے سکتا ہے۔ کبھی شدید بارشوں کا سامنا رہتا ہے تو کبھی سمندری طوفان کا۔ سمندری طوفان کی صورت میں سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس خطرے کی وجہ سے جانی و مالی ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔ حکام کی جانب سے طوفان یا سیلاب کی وارننگ جاری ہونے کی صورت میں آپ کو محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑ سکتا ہے۔

کیا ساحل پر مستقل رہائش پذیر ہوا جا سکتا ہے؟

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو ساحل سمندر پر رہائش کے فوائد کے ساتھ ساتھ نقصانات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔ ساحل پر سرمایہ کاری یا سیاحتی غرض سے گھر خریدنا تو فائدہ مند ہو سکتا ہے لیکن مستقل رہائش آسان کام نہیں۔ سرمایہ کاری کی غرض سے ساحلِ سمندر پر پراپرٹی خریدنا ایک نہات منافع بخش امر ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago