Categories: Construction

ایک ہی گھر میں پورشن شیئر کرنے کے فوائد و نقصانات

زمانہ جدید کا ترقی پسند انسان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا سے کتنا ہی قریب کیوں نہ ہو جائے، یہ بات قابلِ فہم ہے کہ وہ ہر گزرتے پَل کے ساتھ ساتھ دنیا سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

کسی بھی انسان کے مثبت یا منفی رجحان، مزاج، رویے اور برتاؤ کا مشاہدہ اگر معاشرے میں اس کی مالی حیثیت کی بجائے صحت مند زندگی اور دستیاب ذہنی سکون سے لگایا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ یاد رکھیے کہ بہترین طرزِ زندگی کی بنیاد ایک ایسے گھر سے بنتی ہے جہاں ماحول اور مزاج میں ہم آہنگی اور مطابقت ہو۔

 

 

ڈپلیکس گھروں میں رہائش کِن افراد کے لیے زیادہ موزوں؟

پاکستانی معاشرے کا متوسط طبقہ زیادہ تر اشتراکی رہائشی سہولیات سے استفادہ کرنے والی کمیونٹی پر مشتمل ہے۔ جس میں ایک ہی خاندان کے مخلتف افراد یا دو مختلف فیمیلیز الگ لگ کمروں یا پھر ایک ہی گھر میں علیحدہ تعمیر شدہ حصوں میں رہائش اختیار کر سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو قدرے مختلف سوچ کے حامل افراد یا فیمیلیز کے ساتھ ایک ہی گھر کے الگ الگ

پورشن میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ڈپلیکس گھر کا مختصر تعارف؟

دو منزلہ گھر یا ایک ہی گھر میں تعمیر شدہ دو پورشنز کے مسکن کو ڈپلیکس گھر کہا جاتا ہے جہاں دو الگ خاندان یا افراد باآسانی رہائش اختیار کر سکتے ہوں۔

اکثر و بیشتر زیریں منزل پر ہی گھر کے درمیان میں ایک دیوار تعمیر کر کے اسے دو حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تاکہ دو خاندان الگ رہائش اختیار کر سکیں یا پھر گھر کی بالائی منزل تعمیر کے بعد کرائے پر دے دی جاتی ہے۔

ڈپلیکس گھر میں رہائش اختیار کرنے کے فوائد و نقصانات

یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کسی الگ یا مشترک گھر میں رہائش اختیار کرنے کا تجربہ یکسر مخلتف ہو سکتا ہے۔ لیکن ڈپلیکس گھر میں رہائش اختیار کرنے کے جہاں بہت سے فوائد ہیں وہاں اس کے نقصانات بھی اپنی جگہ ہیں۔

مشترکہ گھر میں رہنے کے فوائد

کسی غیر خاندان یا افراد کے ساتھ گھر کا دوسرا حصہ شیئر کرنے کے چند فوائد قابلِ ذکر ہیں۔

کم قیمت رہائش

کسی بھی ڈپلیکس یا مشترکہ گھر میں رہنا ایک بڑے خاندان یا بڑے گھر میں رہنے کے برابر ہوتا ہے لیکن اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی قیمت صرف ایک پورشن جتنی یعنی کم ادا کرنی ہوتی ہے۔

 

 

اپارٹمنٹ یا فلیٹ کے مقابلے میں کشادہ جگہ

اپارٹمنٹ یا فلیٹ میں رہائش اختیار کرنے پر آپ ایک محدود حصے میں رہنے کے پابند ہوتے ہیں اور خارجی دروازے سے باہر آپ کوئی سرگرمی یا گاڑی وغیرہ پارک کرنے سے قاصر رہتے ہیں جبکہ مشترکہ سسٹم میں دوسری فیملی کے ساتھ نہ صرف پورچ شیئر کیا جا سکتا ہے بلکہ گھر کا کچن یا باغیچہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اچھے ہمسائے ایک نعمت

کہا جاتا ہے کہ اچھے ہمسائے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے۔ اور یہ بات ناقابلِ یقین حد تک درست ہے کہ اگر وقت بے وقت آپ کو اہم اشیا یا خدمات کی ضرورت پڑتی ہے یا آپ کسی ایمرجنسی صورتحال سے دوچار ہیں تو دوسرے پورشن یا منزل پر مقیم افراد یا فیملی ایک بہترین پڑوس کا کردار ادا کرتے ہوئے آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتےہیں اور اسی طرح اُن کی ضرورت پر آپ ایک بہترین ہمسائے کا کردار نبھا سکتےہیں جو دونوں خاندانوں میں اچھے تعلقات کا سبب بن سکتا ہے۔

 

کم سے کم مداخلت

جہاں اچھے ہمسائے ہونا بہت ضروری ہے وہیں فی زمانہ لوگ خواہش کرتے ہیں کہ ہم ایسی جگہ رہائش پزیر ہوں جہاں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے میل جول نہ کرنا پڑے اور ہماری پرائیویسی قائم رہے۔

ڈپلیکس گھرمیں رہنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے ارد گرد بہت سے ہمسایوں اور میل ملاپ رکھنے والے لوگوں سے ہٹ کر صرف ایک ہی پڑوس سے رابطہ اور واسطہ رکھ سکتے ہیں۔

پسند کے مطابق تزئین و آرائش

مشترکہ گھر میں الگ پورشن آپ کو مرضی کے مطابق تزئین و آرائش اور سجاوٹ کا موقع دیتا ہے۔ آپ گھر کا انٹیریئر اور یہاں تک کہ رنگ و روغن بھی اپنی پسند کے مطابق تبدیل کروا سکتے ہیں۔

بلند عمارت کی اونچائی سے بچاؤ

اکثر اپارٹمنٹ یا فلیٹس کسی بلند وبالا کثیر الامنزلہ عمارت کی اونچی منزل پر تعمیر ہوتے ہیں جہاں آمدو رفت کے لیے سیڑھیوں یا لفٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ سیڑھیوں سے زیادہ اونچائی پر آنا اور جانا وقت کے ضیاع کے ساتھ بوڑھے افراد کے لیے ناممکن ہوتا ہے جبکہ لفٹ کا انتظار بھی کسی مصیبت سے کم دکھائی نہیں دیتا۔ ڈپلیکس گھر گراؤنڈ یا ایک اور دو منزلہ ہوتے ہیں جن میں رہائش سے متعلق ایسے امتحانات سے نہیں گزرنا پڑتا۔

 

 

عزیز و اقارب کی رہائش کے مواقع

مشترکہ گھر میں رہائش پزیر آپ کے ہمسائے کبھی بھی کسی دوسری جگہ منتقل ہو سکتے ہیں۔ اور دوسرا حصہ خالی ہونے کی بنا پر آپ اپنے خاندان کے دوسرے افراد یا عزیز و اقارب کو وہاں رہائش دلوا سکتے ہیں۔

اس کے برعکس آپ شروع میں بھی ایسے گھر کا انتخاب کر سکتے ہیں جس کے دونوں پورشن پہلے سے خالی ہوں جہاں آپ اور آپ کے عزیز ایک خاندان کے طور پر بآسانی رہ سکیں۔

سرمایہ کاری کے لیے مفید

اگر آپ کوئی گھر خریدنا چاہ رہے ہیں اور کسی بڑے گھر کی تلاش میں ہیں تو سرمایہ کاری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آپ ایک ڈپلیکس گھر کا انتخاب کر سکتے ہیں جس میں ذاتی رہائش کے ساتھ آپ اس کا ایک پورشن کرائے پر دے سکتے ہیں۔ اس طرح اپنے گھر میں آزادی سے رہنے کے ساتھ آمدنی اور اخراجات میں آپ کو نمایاں فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

 

مشترکہ گھر میں رہنے کے نقصانات

ڈپلیکس یا مشترکہ گھروں میں رہنے کے جہاں فوائد ہیں وہیں اس کے مندرجہ ذیل نقصانات بھی ہیں۔

نا پسندیدہ ہمسائے

اگر آپ کسی ایسی جگہ رہنے کے خواہش مند ہیں جہاں کم سے کم مداخلت یا ارد گرد کے لوگوں سے سوال جواب پر مبنی ملاقات نہ ہو تو یقیناَ آپ ایک الگ گھر یا پورشن میں رہنا پسند کریں گے۔ ڈپلیکس گھر میں گویا زیادہ ہمساؤں سے واسطہ نہیں پڑتا لیکن کبھی کبھی ایک ہمسایہ بھی آپ کے لیے وبالِ جان ثابت ہوتا ہے اور آپ نا چاہتے ہوئے بھی اس نا پسندیدہ ہمسائے سے جان نہیں چھڑوا سکتے۔

شور و غُل اور بے ہنگم آوازیں

مشترکہ گھروں میں رہائش پزیر افراد میں کسی بھی عمر سے تعلق رکھنے والے بچے بھی شامل ہو سکتے ہیں جن کے کھیل کود اور شور شرابے کے باعث آپ کا آرام اور سکون خراب ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ یا پھر آپ کے ہمسائے اونچی آواز میں ٹی وی یا میوزک سننے کے شوقین بھی ہو سکتے ہیں۔

 

 

تعمیر و مرمت

جس طرح بچوں کے شور شرابے اور کھیل کود سے آپ کا سکون متاثر ہو سکتا ہے اسی طرح اکثر شرارتی بچوں کی بدولت یا دوسری ممکنہ وجوہات کی بدولت گھر کی تعمیر و مرمت کے کاموں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے جن میں باغیچہ، گھر کا مرکزی گیٹ، سوئچ بورڈز اور پانی کی موٹر وغیرہ شامل ہے۔ ان تمام مسائل میں آپ کا عمل دخل نہ بھی ہو تو اخراجات میں آپ کا حصہ لازمی شمار کیا جاتا ہے۔

چھت، صحن اور باغیچے کا مشترکہ استعال

ڈپلیکس گھر کی تعمیر کے مطابق دو مختلف خاندانوں کو گھر کے بیشتر حصے شیئر کرنے پڑتے ہیں جن میں چھت، صحن، لان، کچن اور پورچ شامل ہیں۔ ان حصوں کے مشترکہ استعمال پر نہ صرف خواتین نا خوش ہوتی ہیں بلکہ اپنی خواہش کے  مطابق استعمال نہ کر پانے پر اکثر بدمزگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

 

بطور مالک مکان ساتھ رہنے کے نقصانات

اگر مشترکہ گھر کے مالکانہ حقوق آپ کے پاس ہیں اور آپ نے دوسرا پورشن کرائے پر دیا ہے تو اپنے کرایہ دار کے ہاتھوں آپ روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ساتھ رہائش پزیر کرایہ دار  کسی نہ کسی مرمت یا سہولت سے متعلق آپ کو پریشان کرتے ریں گے جو ایک نامناسب اور ناقابلِ برداشت عمل بنتا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago