ڈیجیٹل پاکستان: پراپشور ڈیجیٹل سلوشنز نے اربن پاکستان کا ڈیجیٹائز ڈیٹا لانچ کردیا

پراپشور ڈیجیٹل سولوشنز نے مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان کے پلانڈ ایریا کا ڈیجیٹل ڈیٹا لانچ کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈیجیٹل میپ کی تقریب رونمائی نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک (این ایس ٹی پی) میں ہوئی جس میں چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر، صدر ایڈوائزری بورڈ لیفٹننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم، ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی، گروپ ڈائریکٹر گرانہ ڈاٹ کام فرحان جاوید اور ارسلان جاوید اور ڈائریکٹر ایجنسی 21 شرجیل احمر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گروپ چیئرمین شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پلانڈ ایریا کا ڈیجیٹل میپ لانچ کرنا مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں شفافیت کا فروغ یقینی ہوگا۔

صدر ایڈوائزری بورڈ لیفٹننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل میپنگ کی اِس کاوش کے پیچھے ماہرین کی مکمل ٹیم کار فرما تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل صلاحیتوں سے بھرپور ہے، جس کے ادراک سے مُلکی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔

ڈائریکٹر پراپشور تیمور الحق عباسی کا کہنا تھا کہ اِس ڈیجیٹل نقشے کے اجراء سے لوگ کسی بھی پراپرٹی کی مکمل تفصیل حاصل کرسکتے ہیں، پراپرٹی کی قانونی حیثیت کی جانچ سے لوگ اس سیکٹر میں فراڈ اور دھوکہ دہی جیسے معاملات سے خود کو بچا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago