رنگ روڈ کے ہمراہ اقتصادی زون کے قیام کے لیئے تجاویز طلب

راولپنڈی: چیرمین راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے جڑواں شہروں یعنی راولپنڈی اور اسلام آباد کی تاجر برادری سے راولپنڈی رنگ روڈ کے ہمراہ اقتصادی زون کے قیام کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ فیصلہ پیر کو راولپنڈی رنگ روڈ اقتصادی زون کی سہولت کاری کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا۔

آر ڈی اے کے چیئرمین طارق مرتضیٰ کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں یہ اجلاس ہوا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے صدور نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

طارق مرتضیٰ نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کا مقصد جڑواں شہروں کو صاف اور ستھرا بنانا ہے اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ خطے کی معیشت کو فروغ دینے کے لیے رنگ روڈ کے دونوں اطراف لاجسٹیکل اینڈ ایجوکیشن مراکز، صحت کی سہولیات، کاروباری مراکز، صنعتی زون، ٹرانسپورٹ ٹرمینلز، ہول سیل بازار، تفریحی پارکس اور رہائشی املاک تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

چیرمین آر ڈی اے کا کہنا تھا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر دو سال میں تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اس منصوبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے اور اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

اُنہوں نے یقین دلایا کہ اقتصادی زون میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago