پنجاب حکومت نے صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی۔ صوبے بھر میں پراپرٹی فیس کو ایک فیصد مقرر کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے صوبے بھر میں پراپرٹی کی رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا جو ریونیو بڑھانے کا باعث بنے گا۔ اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بھی بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔
اجلاس میں ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…