اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کی 27 ویں شرط پوری کرنے کے لیے جائیداد کی خریدوفروخت سے متعلق قواعد و ضوابط مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب تمام اسٹیٹ ایجنٹس اور پراپرٹی ڈیلرز جائیداد کی خریدوفروخت کی تمام تفصیلات ایف بی آر کو جمع کروایا کریں گے۔
حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جائیداد کی خریدوفروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہی ممکن ہو سکے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے ادائیگی نقد کے بجائے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے لازمی قرار دی جا رہی ہے۔
پراپرٹی ڈیلر ایف بی آر کی متعارف کردہ ایپلی کیشن کے ذریعے جائیداد کی خریدوفروخت کے لیے آنے والے افراد کی اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست سے چیکنگ کیا کریں گے تاکہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی ہو سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…