Real Estate

لگژری پراپرٹی کی نمایاں خصوصیات

لگژری یا پُرتعیش پراپرٹی اعلیٰ درجے کی پراپرٹی سمجھی جاتی ہے۔ اس میں سرمایہ کاری سے قبل یہ جاننا ضروری ہے کہ لگژری ریئل اسٹیٹ میں کیا چیدہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو لگژری ریئل اسٹیٹ یا پراپرٹی کے بارے میں اہم معلومات سے آگاہی دیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اکثر و بیشتر، لگژری رئیل اسٹیٹ سے مراد اعلیٰ درجے کے مکانات اور اپارٹمنٹس کو لیا جاتا ہے جن کی قیمت عام مکانات کی نسبت قدرے زیادہ ہوتی ہے۔ لگژری گھروں میں عام پراپرٹی کی نسبت وہ تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں جو ان گھروں کو لگژری بناتی ہیں۔

لگژری پراپرٹی کی خصوصیات

لگژری رئیل اسٹیٹ کی کچھ مشہور ترین خصوصیات یہ ہیں۔

لوکیشن

زیادہ تر گھروں کو ان کی آئیڈیل لوکیشن کی وجہ سے لگژری سمجھا جاتا ہے۔

جیسے کہ معروف رہائشی منصبوں کی پراپرٹیز جہاں خوبصورت ماحول اور دیگر پُرتعیش سہولیات دستیاب ہوں۔ اس کے علاوہ، ہوائی اڈوں، ساحلوں، تجارتی مراکز اور اہم مقامات کے گِرد و نواح میں واقع مکانات اور اپارٹمنٹس اپنی آئیڈیل لوکیشن کی بِنا پر لگژری سمجھے جاتے ہیں۔

جگہ کا سمارٹ استعمال

لگژری گھر کی ایک اہم خصوصیت جو اسے عام گھر سے ممتاز بناتی ہے وہ یہ کہ لگژری گھر کا طرزِ تعمیر کچھ اس انداز میں منفرد ہوتا ہے کہ گھر کے کمرے اور چھت کشادہ دکھائی دیتے ہیں۔ گھر کے کمرے کم ہوں یا زیادہ، لگژری گھر میں داخل ہوتے ہی آپ کو کشادگی کا احساس ہو گا جس کی بنیادی وجہ اس کا طرزِ تعمیر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں لگژری گھر میں ہوا اور روشنی کے گُزر کا آئیڈیل انتظام ہوتا ہے۔ گھر کی تعمیر اس طرز پر کی گئی ہوتی ہے کہ قدرتی روشنی گھر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا باعث بنے۔

جدید سہولیات

درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے سوئمنگ پول، کشادہ و خوبصورت چھت، ہوم آٹومیشن سسٹم، تمام سہولیات سے لیس جِم، انٹرٹینمنٹ روم، کشادہ الماریاں اور دیگر تمام جدید سہولیات گھر کو لگژری بناتی ہیں۔ دورِ حاضر کے لگژری گھروں میں اسمارٹ ہوم کا رجحان زور پکڑ چکا ہے یعنی گھر کے سیکیورٹی کیمروں سے لیکر، بجلی سے چلنے والے آلات، ساؤنڈ سسٹم، خودکار فائر الارم وغیرہ۔

اعلیٰ معیار کی تعمیر

لگژری گھر کی تعمیر میں استعمال ہونے والا کنسٹرکشن میٹیرل اول درجے اور انتہائی اعلیٰ معیار کا ہوتا ہے۔ ایسے گھر کا کنسٹرکشن میٹیریل اسے عام گھر سے منفرد بناتا ہے۔

پُرتعیش گھر میں استعمال ہونے والے کنسٹرکشن میٹیرل میں سخت لکڑی (ہارڈ وُڈ) ، ماربل، گرینائٹ، وینیشین پلاسٹر، کرسٹل، اور دیگر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

پرائویسی

گھر انسان کا وہ ٹھکانہ ہوتا ہے جہاں پورے دن کی تھکان کے بعد جا کر بِنا کسی کے اجنبی کے مخل ہوئے فیملی کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارا جا سکے۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ گھر مکمل پرائویسی یا رازداری فراہم کرے۔

لگژری گھر اس طرز پر تعمیر کیا جاتا ہے کہ گھر کی خوبصورتی پر سمجھوتہ کیے بغیر مکمل پرائویسی دستیاب ہو۔

بڑے بڑے باغات اور اسمارٹ سکیورٹی سسٹمز بھی گھر کو بھرپور پرائویسی مہیا کرتے ہیں۔

لگژری پراپرٹی میں سرمایہ کاری

اگر آپ لگژری گھر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ مذکورہ بالا فوائد جاننے کے ساتھ ساتھ چند اہم نکات بھی مدِنظر رکھیں۔

لوکیشن اور مارکیٹ کا جائزہ

یہ ضروری ہے کہ لگژری پراپرٹی خریدنے سے قبل اس علاقے کا بھرپور جائزہ لے لیا جائے۔ اس کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ انفراسٹرکچر، رہن سہن کے اخراجات کا تخمینہ، بنیادی و شہری سہولیات کی فراہمی اور اس لوکیشن کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے بارے میں بھرپور مطالعہ کر لیا جائے۔

پیمنٹ/ ادائیگی پلان کا انتخاب

ایسے پیمنٹ پلان کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے موزوں ہو۔ لگژری ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری ایک منافع بخش سرمایہ کاری ہو سکتی ہے جس سے نہ صرف رینٹل انکم یعنی کرائے کی مد میں بھاری آمدن بلکہ وقت کے ساتھ پراپرٹی کی قیمت میں نمایاں اضافہ قدرے منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔

عمودی لگژری عمارات کی بکنگ عمومی طور پر 30 فیصد ڈاؤن پیمنٹ سے شروع ہوتی ہے اور 2 یا 3 سالہ ماہانہ اقساط پر مشتمل ہوتی ہے۔ ایسا پیمنٹ پلان جو آپ کی آمدن و اخراجات سے مطابقت رکھتا ہو، آپ کو مستقبل میں فائدہ دینے کا سبب بنے گا۔

آپ کسی پُرکشش علاقے میں چھٹیاں منانے کی غرض سے لگژری گھر خریدتے ہیں یا رینٹل انکم اور فروخت کی غرض سے، لگژری پراپرٹی میں سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ پراپرٹی کی وہ قسم ہے جو سرمایہ کاری کا بھرپور صلہ دیتی ہے۔ ملک میں حالیہ عرصے میں لگژری اپارٹمنٹس کا رجحان بھی بڑھا ہے جس کی بنیادی وجہ جدید سہولیات کی فراہمی اور دورِ حاضر کی ضروریات سی مطابقت رکھنا ہے۔ عمودی لگژری اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری قدرے منافع بخش ثابت ہوتی ہے۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو لگژری یا پُرتعیش پراپرٹی کی نمایاں خصوصیات سمیت اس میں سرمایہ کاری سے قبل چیدہ نکات سے بھی آگاہ کیا۔ ان اہم معلومات سے مستفید ہو کر آپ سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ بخوبی کر سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago