پلاٹ یا پراپرٹی کا اپنے نام منتقلی کا طریقہء کار

اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے پلاٹ یا پراپرٹی کی اپنے نام منتقلی کا کیا طریقہء کار ہے؟ یہ جاننے کے لئے پیشِ خدمت ہے یہ تحریر جس میں آپ کو تمام دستاویزات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پلاٹ یا پراپرٹی کی منتقلی کے لئے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہے:

سب سے پہلے تو متعلقہ ٹرانسفر ایپلیکیشن جسے دونوں فریقین کی جانب سے پُر کیا جائے اور اسے فرسٹ کلاس افسر سے اٹیسٹ کرایا جائے اور اِس پر فرسٹ کلاس میجسٹریٹ کے دستخط کروائے جائیں۔

سی ڈی اے کی جانب سے مقرر کردہ ٹرانسفر فیس پے آرڈر کی صورت میں دی جائے۔

اصل الاٹمنٹ یا آفر لیٹر ساتھ اٹیچ کیا جائے۔

الاٹ کنندہ یا اس کے اٹارنی کے شناختی کارڈ کی کاپی اور اٹیسٹنگ آفیسر کے شناختی کارڈ کی کاپی بھی ہمراہ ہونی چاہئے۔

الاٹی یا اُس کے اٹارنی کے انگوٹھے کا نشان اور دونوں فریقین کی اٹیسٹ شدہ تصاویر بھی درکار ہوں گی۔

دونوں فریقین نوٹری یا اوتھ کمیشنر کے پاس تیس روپے کے جوڈیشل سٹیمپ پیپر پر انڈیمنیٹی بانڈ جمع کرائیں گے جسے فرسٹ کلاس میجسٹریٹ سے سائن کرایا جائے گا۔

اُس کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) لیا جائے گا۔

سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے این او سی کے حصول کی ضرورت ہوگی۔

قرض دینے والی ایجنسی سے این او سی درکار ہوگا۔

پھر سی ڈی اے کا قبولیت نامہ، الاٹی کے حیات ہونے کا حلف نامہ جو کہ اٹارنی کی جانب سے جمع کرایا جائے۔

سی ڈی اے اگر پلاٹ اسلام آباد سے باہر مقیم شخص کو الاٹ کررہی ہے تو اوتھ کمیشنر اور فرسٹ کلاس میجسٹریٹ سے اٹیسٹ شدہ این او سی جمع کروایا جائے۔

گواہان کے شناختی کارڈ کی کاپی یا اٹارنی کا ڈپلیکیٹ شناختی کارڈ جسے اوتھ کمیشنر سے اٹیسٹ کرایا جائے اور فرسٹ کلاس میجسٹریٹ سے کاؤنٹر سائن کرایا جائے۔

خواتین الاٹی کی صورت میں بلڈ ریلیشن کا ڈاکومنٹری ثبوت جمع کرایا جائے جس سے الاٹی کی پہچان ہو۔

اگر پلاٹ ٹرانسفر کرنے والا ملک میں مقیم نہیں تو ہائی کمیشن سے اٹیسٹ شدہ اسپیشل پاور آف اٹارنی، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی اٹیسٹ شدہ کاپیوں کے ساتھ جمع کرائی جائے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago