جب بھی کسی پراپرٹی کی خرید و فروخت ہوتی ہے تو سب سے اہم عمل ہوتا ہے پراپرٹی کی منتقلی ،یہ ایک پیچیدہ عمل ہے جس کے لیے بنیادی معلومات کا جاننا بہت ضروری ہے۔ سی ڈی اے میں پلاٹ یا پراپرٹی کی منتقلی کا عمل انتہائی آسان اور محفوظ ہے جس سے متعلق مکمل معلومات کاجا ننا انتہائی اہم ہے۔پراپرٹی کے ٹرانسفر کی مکمل معلومات حاصل کریں اور پھر انتہائی آسانی سے سی ڈی اے کے دفتر جا کر پراپرٹی اپنے نام کروائیں ۔پراپرٹی کے ٹرانسفر کے عمل میں دونو ں پارٹیوں یعنی الاٹی اور ٹرانسفری کو سی ڈی اے کے دفتر جا کر کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس لیے ٹرانسفر کے عمل میں آسانی اور سہولت کے لیے ٹرانسفر سے متعلقہ مکمل معلومات اس تحریر میں درج کی گئی ہے ۔ اس بلاگ میں آپ جان سکیں گے ون ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے تحت پراپرٹی کےٹرانسفر کا طریقہ کار ، ایک ہی دن میں ٹرانسفر لیٹر جاری کروانے کا طریقہ کار، پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے درکار دستاویزات ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کے ٹرانسفر کا عمل، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کے ٹرانسفر کا عمل ، خواتین کو بطور تحفہ پراپرٹی ٹرانسفر کا عمل ، آلاٹی کی وفات کی صورت میں قانونی وراثا میں پراپرٹی کی ٹرانسفر کا طریقہ کار ۔ یہ معلومات سی ڈی اے کی ویب سائٹ اور دیگر مستند ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔تمام معلومات کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔
ونڈو آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے تحت پراپرٹی کےٹرانسفر کا طریقہ کار
آلاٹی یا اٹارنی ٹرانسفر کادرخواست فارم اور مذکورہ دستا ویزات ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرو ائیں۔
پھر الاٹی اور ٹرانسفری کو اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ ون ونڈو دائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہونا پڑے گا۔
ایڈمٹگ افیسر کے سامنے دونو پارٹیوں کی تصاویر،دستخط اور انگوٹھے کے نشانات لیے جائیں گے جس کے بعد دونوں یہ بیان دیں گے کہ تمام رقم ادا کی جاچکی ہے۔
اس کے بعد تمام ضروری کاروائی مکمل کرنے کے بعد ایڈمٹنگ افیسر فائل اور ٹرانسفر فارم بمع دستاویزات اکاونٹس سیکشن میں بھجوادے گا۔
اکا ونٹس سیکشن سے پے آرڈر کے اندراج کے بعد ٹرانسفر کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
ایک ہی دن میں ٹرانسفر لیٹر جاری کروانے کا طریقہ کار
پارٹیاں فوری طور پر ایک دن کے اندر بھی ٹرانسفر لیٹر جاری کروا سکتی ہیں اس کے لیے جملہ واجبات کے علاوہ 10000روپے اضافی ارجنٹ فیس جمع کروانی ہو گی۔
الاٹی اور ٹرانسفری کو ٹرانسفر درخواست فارم اور مذکورہ دستاویزات کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیٹنگ کے سامنے صبح10 بجے سے پہلے پیش ہونا پڑے گا۔
اگر دستاویزات مکمل اور درست ہوں تو ٹرانسفر کا عمل اسی دن 12 بجے سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسی دن فائل متعلقہ اسٹیٹ منیجمنت سیکشن کوارسال کر دے گا۔
اسٹیٹ منیجمنت سیکشن اسی دن ٹرانسفر لیٹر تیار کروا کر ڈپٹی ڈائریکٹر کو بھجوا دے گا اور ون ونڈو آپریشن کاونٹر سے اسی دن 2 سے 3 بجے کے درمیان ٹرانسفر لیٹر وصول کیا جا سکے گا۔
اگر پارٹیاں خود وصول نہ کریں تو ایک دن بعد ٹرانسفر لیٹر بذریعہ ڈاک ارسال کر دیا جائے گا۔
پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے درکار دستاویزات
ٹرانسفر کے لیے مجوزہ درخواست جو دونو ں پارٹیوں اور فرست کلا س مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ ہو۔
پے آرڈر کی صورت میں مجوزہ ٹرانسفر فیس۔
اصل الاٹمنٹ /آفر لیٹر۔
الاٹی /اٹیسٹنگ آفیسر /اٹارنی اور ٹرانسفری کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی۔
الاٹی /اٹارنی کے دستخط اور انگوٹھے کے نشانات کے تین نمونے۔دونوں پارٹیوں کی مصدقہ تصاویر۔
دونوں پارٹیوں کی جانب سے 30 روپے کے اسٹام پیپر پرمعاہدہ جو نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنر سے رجسٹرڈ ہو اورفرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے بھی تصدیق شدہ ہو۔
ریوینیو سے این او سی کہ خالی پلاٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔
بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے این او سی کہ سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر پراپرٹی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔
سی ڈی اے سے منظوری کا لیٹر اور اصل اٹارنی لیٹر،الاٹی کے زندہ ہونے اور اٹارنی کے موجود ہونے کا ا اٹارنی سے حلف نامہ۔
سی ڈی اے کے ساتھ اصل معاہدہ اور اگر کوئی پراپرٹی جو رہن یا گروی رکھی گئی ہے تو سی ڈی اے کی طرف سے مورگیج لیٹر
قرض دینے والی ایجنسی سے این او سی۔
گواہوں کے قومی شناختی کارڈ کی کاپیاں،الاٹی یا اٹارنی کے شناختی کارڈ کی کاپی اور دستخطوں میں ردوبدل کی صورت میں حلف نامہ جو نوٹری پبلک اور اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ ہو اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سےبھی مصدقہ ہو۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی کے ٹرانسفر کا عمل
اگر ٹرانسفری /زمین ٖفروخت کرنے والا ملک سے باہر ہو تو اس درج بالا دستاویزات کے علاوہ ٹرانسفری کی درج زیل دستاویزات درکار ہیں۔
قومی شناختی کارڈ ، پاسپورٹ کی مصدقہ کاپی اورمخصوص پاور آف اٹارنی جو پاکستانی سفارتخانے ، ہائی کمیشن ،کونسلیٹ سے تصدیق شدہ ہو۔
خواتین کے نام بطور تحفہ پراپرٹی ٹرانسفر کا عمل
خاتون کے نام پراپرٹی بطور تحفہ ٹرانسفر کرنے کے لیے ایک اسٹام پیپر پر تحریری بیان درج کریں کہ آپ یہ پراپرٹی بطور تحفہ مذکورہ خاتون کے نام ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں اس اسٹام کی پھر فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے تصدیق کروائیں۔ اس کے علاوہ خاتون کے نام پراپرٹی ٹرانسفر کرنے کے لیے درج ذیل دستاویزات بھی درکار ہوتے ہیں۔
اصل الاٹمنٹ لیٹر،قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپی۔
ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے پراپرٹی ٹیکس کلئیرنس سرٹیفیکٹ۔
متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے سامنے بیان اور ان بیانات کی ڈپٹی ڈائریکٹر سے تصدیق اور دفتری سیل۔
سی ڈی اے کی جانب سے جاری کیا جانے والا ہرجانہ بانڈ۔
سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے این او سی۔
سی ڈی اے کے نام 3000روپے کا بینک ڈرافٹ۔
دو گواہوں کے قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیاں۔
آلاٹی کی وفات کی صورت میں قانونی وراثا میں پراپرٹی کی ٹرانسفر کا عمل
آلاٹی کے فوت ہو جانے کی صورت میں پراپرٹی قانونی ورثا کے نام کر دی جاتی ہے جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے۔
قانونی ورثا میں سے کسی ایک کی جانب سے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنت کے نام ایک درخواست ،جس میں یہ استدعا کی جائے کہ اصل الاٹی کی وفات کی بنا پر اب پراپرٹی ورثا کے نام کر دی جائے۔ اس درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات کا ہونا لازمی ہے۔
سی ڈی اے یا لوکل باڈی کی جانب سے مصدقہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ۔
الاٹی کی وفات سے متعلق بیان حلفی جس پر موت سے متعلق بیان ہو اور ورثاء کی تفصیلات کہ ان میں سے کتنے لوگ زندہ ہیں اور کتنے وفت پاچکے ہیں اس بیان حلفی کا پبلک نوٹری اور فرسٹ کلاس مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے۔
تمام ورثاء کے قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیاں،کم عمر بچوں کےبے فارم کی مصدقہ کاپیاں۔
رہائشی پراپرٹی ہونے کی صورت میں 5000روپے اور کمرشل پراپرٹی ہونے کی صورت میں 10000 روپے کا سی ڈی اے کا نام پے آرڈر ۔
اصل آلاٹمنٹ لیٹر۔
اگر کوئی ایک وارث اپنے حصےکی پراپرٹی کسی دوسرے وارث کے نام کرنا چاہے تو اصل وقف نامہ درکار ہو گا جس کا عدالت سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے۔
قانونی ورثاء کی جانب سےہرجانہ بانڈ۔
کوئی سے دو معروف اخباروں میں اشتہار۔
دومعروف اخبار وں میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ پبلک نوٹس کی کاپیاں۔
واجبات کی ادائیگی کا ثبوت۔
ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے پراپرٹی ٹیکس کلئیرنس سرٹیفیکٹ۔
سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے این او سی۔
دو گواہوں کے قومی شناختی کارڈ کی مصدقہ کاپیاں۔
اپنے پلاٹ یا پراپرٹی کی ٹراسفر کے لیے درج بالا دستاویزات کی دستیابی یقینی بنائیں۔ اپنی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ درست قانونی طریقہ کار کا انتخاب کریں کیونکہ آپ کی پراپرٹی کے ٹرانسفر کے اس تمام عمل میں آپ کی ذرا سی غفلت مستقبل میں پریشانی کا باعث ہو سکتی ہے ۔اس لیے اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کی پراپرٹی قانونی طور پر محفوظ ہے اور آپ نے تمام قانونی عوامل کو ذمہ داری سےپورا کیا ہے۔
مزید پڑھیئے؛پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ٹرانسفر کا طریقہ کار
ایک پراپرٹی پورٹل ہونے کے ناطے ہم آپ کو فراہم کریں گے پراپرٹی سے متعلق ہر مسئلے کا حل ۔ محفوظ سرمایہ کاری اورپراپرٹی سے متعلق مزید معلومات کے لیے آپ کال 555-555-111 یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
info@graana.com