نجی شعبے نے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران بینکوں سے 807 ارب روپے کے قرضے لیے

کراچی: کورونا وباء کے وار کے بعد معیشت کی بحالی اور نئے کاروباری منصوبوں کے آغاز کے لیے نجی شعبے نے کمرشل بینکوں سے رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 807 ارب روپے کے قرضے لیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دستیاب اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران قرضوں کے اجراء کی شرح نمو 285 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ قرضوں کا حجم رواں مالی سال کے اختتام تک 1350 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران اسلامی بینکوں نے مجموعی طور پر نجی شعبے کو 102 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو کہ گذشتہ مال سال کے مقابلے میں 79 فیصد زائد ہیں۔ گذشتہ سال اسلامی بینکوں نے 57 ارب روپے کے قرضے جاری کیے تھے۔

اسی طرح روایتی بینکاری کے نظام کے تحت بینکوں نے مجموعی طور پر نجی شعبے کو 539 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جو کہ گذشتہ مال سال کے مقابلے میں 256 فیصد زائد ہیں۔ گذشتہ سال کنوینشنل بینکوں نے 151 ارب روپے کے قرضے جاری کیے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top