Everyday News

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا عزم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کا چینی تعاون سے ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی تعاون سے جاری منصوبوں کو تعطل کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیرِاعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک کے صدر لیو پِنگ کی قیادت میں چینی وفد نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ 1320 میگاواٹ تھرکول پاور پراجیکٹ گذشتہ سالوں میں تعطل کا شکار رہا مگر موجودہ حکومت کے دور میں اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کی بہبود میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جبکہ چینی تعاون و سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان میں انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ کی ترقی اور بجلی کے بحران پر کافی حد تک قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے جبکہ چینی کمپنیوں کے انجینئرز اور مزدوروں کے تحفظ کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں برق رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جو قابلِ ستائش ہے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے تھرکول پراجیکٹ کی جلد تکمیل میں چینی کمپنی شنگھائی الیکٹرک کے ساتھ معاونت کیلئے معاونِ خصوصی ظفر الدین محمود اور ایڈیشنل سیکٹری ندیم چوہدری کو نمائندہِ خصوصی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago