Graana News

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز

کراچی: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیراعظم کی لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کی جا رہی ہے جس میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان میں ہر سال 20 لاکھ نئے شہریوں کو روزگار چاہیے ہوتا ہے لیکن مارکیٹ میں اتنی گنجائش نہیں ہوتی کہ ان سب کو سمو سکے جبکہ گریجویشن کرنے والوں میں سے 30 فیصد لوگوں کو ملازمت نہیں مل پاتی۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ گریجویٹس کو ملازمت کرنے والا نہیں بنانا بلکہ ملازمت فراہم کرنے والا بنانے میں معاونت دینی ہے تاکہ وہ خود انٹرپرینیور بن کر ابتدائی طور پر کچھ لوگوں کو ملازمت فراہم کرے تاکہ وہ اپنے خاندان اور نزدیک کے لوگوں کا سہارا بن سکے۔

تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ حکومت 12 ہزار روپے ماہانہ پر انڈرگریجویٹ نوجوانوں کے لیے سرکاری اور نجی ادارے میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر چکی ہے۔

اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ نوجوانوں کے سامنے دنیا کے دروازے کھول دیتے ہیں۔ اس لیے ان کی صلاحیتوں کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان دنیا میں فری لانس سروس پرووائڈرز میں چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ اس کا گروتھ ریٹ 74 فیصد ہے اور یہ سروس دینے والے 2 ارب ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ 25 سال سے کم عمر 15 کروڑ نوجوان اب ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر آ سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی دنیا بھر کی بہترین 600 جامعات اور ایشیائی 400 جامعات میں شامل ہے۔

انھوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہو رہا ہے، ہمارے یہاں مون سون کی شدت کے نتیجے میں سیلاب آرہے ہیں جس سے فصلیں تباہ، لوگ بے گھر اور مویشی مر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago