وزیرِ اعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کے لیے دو نیشنل پارکس کا اعلان

گلگت: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے بدھ کے روز گلگت بلتستان کے لیے 3600 مربع کلومیٹر پر محیط دو نئے نیشنل پارکس کا اعلان کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ پارکس گلگت بلتستان کی کُل اراضی کے 5 فیصد رقبے پر واقع ہیں۔

وزیرِ اعظم آفس سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نانگا پربت نیشنل پارک اور ہمالیہ نیشنل پارک اُونچی سطح کے منفرد ماحولیاتی علاقے ہیں۔

یہاں برفانی چیتے، لداخ اڑیال، مارخور، نیلی بھیڑ اور بھورے ریچھ سمیت نایاب جنگلی حیات اور پودے شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم نے اِن کا افتتاح پروٹیکٹڈ ایریاز انیشیٹیو کے تحت کیا ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کے معتدد قدرتی علاقوں کو نیشنل پارکس کی حیثیت دینا ہے تاکہ وہاں بہتر انتظام اور قدرتی اثاثوں کا تحفظ کیا جا سکے۔

سال 2018 تک مُلک میں موجود قومی پارکس کی تعداد 30 تھی مگر گزشتہ دو سالوں میں تمام صوبوں میں موجود نیشنل پارکس کی تعداد کو 45 سے 50 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اِن سب کا انتظامی نظم و نسق مقامی کمیونٹیز کے ذریعے چلایا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے نیشنل پارکس سروس کی بھی منظوری دی جس سے نوجوانوں کے لیے تقریباً 5 ہزار گرین ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top