حکومت نے صدارتی آرڈی نینس کے ذ ریعے نیا پا کستان ہا ؤسنگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس سےقبل نیا پا کستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا بل تیار کیا گیا تھا اور اسے پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی تجویز تھی مگر اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسے صدارتی آرڈی نینس کے ذ ریعے قائم کیا جا ئے ۔ ذ رائع کے مطابق وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے جو آج منظور کئے جانے کا امکان ہے ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آرڈی نینس صدر مملکت کی منظوری سے جاری کر دیا جا ئے گا۔یہ اتھارٹی مکمل طوپر با اختیار اور خود مختار ہوگی ۔ تجویز یہ ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدہ کے افسر کو اس کا ڈی جی لگا دیا جا ئے، اتھارٹی کو ملک میں 50لاکھ مکان بنا نے کا ہدف دیا جا ئے گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ کمپنی بنا نے کی تجویز پر بھی کام اب روک دیا گیا ہے۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022