Lifestyle

قربانی کا جانور خریدنے سے قبل احتیاطی تدابیر

عید الاضحیٰ، جسے بڑی عید یا قربانی کی عید بھی کہا جاتا ہے۔ امتِ مسلمہ کا پوری دنیا میں منایا جانے والا ایک اہم مذہبی تہوار ہے۔ اس کا اہم پہلو عقیدت کے طور پر جانور کی قربانی کرنا ہے۔ سنتِ ابراہیمی کے لیے مسلمان بہتر سے بہترین جانور کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اور گھر میں نئے جانور کی آمد پر بچوں اور بڑوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ شہر میں لگی منڈی میں مخلتف مقامات سے جانور لائے جاتے ہیں۔ ایسے میں کانگو وائرس یا لمپی سکن جیسی بیماری کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ تاہم جانور کی خریداری سے قربانی تک ایک محفوظ عمل اور مکمل احتیاط ضروری ہے۔ لہٰذا جائزہ لیتے ہیں کہ قربانی کا جانور خریدنے سے قبل کن احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

قربانی کا جانور فروخت کرنے والے

اپنے قربانی کے جانور کی خریداری کے لیے قابل اعتماد ذرائع کا انتخاب سب سے اہم ہے۔ ایسے معروف فروخت کنندگان کی تلاش کریں جو جانوروں کی صحت مند اور اچھی دیکھ بھال کرنے میں مہارت رکھتے ہوں۔ درست لائسنس اور اجازت ناموں کی جانچ کرکے بیچنے والے کی صداقت کی تصدیق کریں۔ علاوہ ازیں جانوروں کی مجموعی صحت کا جائزہ لینے کی کوشش کریں۔ اور اس احاطے کا دورہ کریں جہاں جانوروں کو رکھا جاتا رہا ہے۔ مزید یہ کہ حفظانِ صحت اور مناسب معیار برقرار رکھے گئے ہوں۔

 

قربانی کے جانور کی صحت اور عمر

جانور کی صحت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اگرچہ قربانی کا جانور خریدنے والے ایک صحت مند جانور ہی منتخب کرتے ہیں۔ تاہم 100 فیصد احتیاط پھر بھی ضروری ہے۔ لہٰذا ایسے جانوروں کا انتخاب کریں جو اچھی جسمانی حالت میں ہوں۔ اور بیماری یا چوٹ کی کوئی علامت نہ ہو۔ مجموعی صحت کا اندازہ لگانے کے لیے جانور کے رویے کا معائنہ بھی کریں۔ مزید برآں، جانور کی عمر پر غور کریں۔ چھوٹے جانوروں کو عام طور پر ترجیح دی جاتی ہے، کیونکہ ان کو سنبھالنا آسان ہوتا ہے۔ اور ان کا گوشت عام طور پر زیادہ نرم ہوتا ہے۔ تاہم، توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، کیونکہ بڑے جانوروں کی قربانی، قربانی کے مذہبی تقاضوں کو بھی پورا کر سکتی ہے۔

 

 

قربانی کے جانور کا سائز اور وزن

جانور خریدنے سے پہلے اس کے سائز اور وزن پر غور کریں۔ جانور کے وزن کا تعین عام طور پر قربانی میں حصہ لینے والے افراد کی تعداد سے بھی کیا جاتا ہے۔ فی حصہ گوشت کی اوسط ضرورت کا حساب لگائیں اور اس کے مطابق جانور کا انتخاب کریں۔ مزید یہ کہ جانور خریدتے ہوئے غیر ضروری اسراف سے گریز کریں۔ قربانی کے بعد شرکاء اور حصہ داروں میں گوشت کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں۔

 

قربانی کا جانور خریدنے سے قبل مالی حیثیت کا اندازہ

خریداری سے قبل اپنی مالی صلاحیت کا اندازہ لگا لینا بہت ضروری ہے۔ مارکیٹ ریٹ اور اپنے انفرادی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خریداری کے لیے ایک حقیقت پسندانہ بجٹ مرتب کریں۔ یاد رکھیں کہ قربانی کا جوہر عمل کے اخلاص میں پنہاں ہے نہ کہ فضول خرچی یا مالی تنگی میں۔ تاہم سب سے ضروری احتیاط یہ ہے کہ منتخب کردہ جانور مطلوبہ مذہبی خصوصیات پر پورا اترتا ہو۔

 

 

قربانی کے جانور کی ٹرانسپورٹیشن اور برتاؤ

جانور کی صحت کو یقینی بنانے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے اس کی مناسب نقل و حمل اور ہینڈلنگ بہت ضروری ہے۔ مثال کے طور پر منتقلی کے دوران جانوروں کی حفاظت اور آرام کو ترجیح دیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ استعمال شدہ گاڑی اچھی طرح سے ہوادار، صاف اور اتنی کشادہ ہو کہ جانور آرام سے بیٹھ یا کھڑا ہو سکے۔ نقل و حمل کے دوران کسی بھی ناگوار حادثے سے جانور کو بچانے کی بھرپور کوشش کریں۔ اور بدسلوکی سے گریز کریں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ کثیر المنزلہ عمارت پر جانور کو لے جانے اور کرین یا سیڑھیوں کے زبردستی استعمال سے اجتناب کریں۔

 

قربانی کے جانور کیلئے صاف ستھری جگہ کا انتخاب

جانور فروخت کرنے والے افراد تمام جانوروں کو تقریباً ایک ساتھ ہی رکھتے ہیں۔ اور یوں وہ ایک ریوڑ کی شکل میں ایک دوسرے کے ساتھ پھلتے پھولتے ہیں۔ تاہم قربانی کے جانور فروخت ہونے کے بعد جب الگ الگ گھروں میں جاتے ہیں، تو اکیلے پن کا شکار ہوتے ہیں۔ اور اجنبی جگہ اور لوگوں میں اپنائیت محسوس نہیں کرتے۔ اکثر لوگ اپنے جانور کو دیگر جانوروں کے ساتھ رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ مناسب جگہ کی کمی بھی ہوتی ہے اور احتیاط بھی۔ لہٰذا کوشش کریں کہ دیگر جانوروں کے ساتھ باندھنا یا رکھا جائے ۔ تاہم دوسرے جانوروں کی صحت، صفائی ستھرائی اور مچھروں یا مکھیوں سے پاک جگہ کا انتخاب ضروری ہے۔ ورنہ صفائی کا ناقص انتظام آپ کے جانور کو بیمار کر سکتا ہے۔

 

 

یاد رکھیں، جانوروں کی فلاح و بہبود ایک بنیادی اسلامی اصول ہے، جسے قربانی کے پورے عمل میں برقرار رکھا جانا چاہیے۔

قربانی کے لیے جانور خریدتے وقت، بامعنی اور ذمہ دارانہ قربانی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاط کرنا ضروری ہے۔ فروخت کرنے والوں کی صداقت، جانوروں کی صحت، عمر، سائز، وزن، مناسب نقل و حمل اور برتاؤ جیسے عوامل پر غور کرکے، آپ قربانی کی روحانی اہمیت کو بڑھا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago