لاہور: پنجاب حکومت کے زیر انتظام شعبے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2.3 ارب روپے کی لاگت سے مواصلاتی شعبے میں شاہراہوں پر مشتمل 2 بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس پی اینڈ ڈی کمپلیکس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کے لیے 2 ارب 32 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔
ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سے سیالکوٹ، لاہور موٹروے لنک روڈ کی تعمیر کے لیے 74 کروڑ 86 لاکھ روپے جبکہ سیالکوٹ تا ایمن آباد روڈ سے دہرم کوٹ تک روڈ کو دورویہ کرنے کے لیے 1 ارب 57 کروڑ 28 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔