Graana News

پوسٹ ایکس نے پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس سروس بننے کے لیے کال کورئیر خرید لی

پاکستان کا ای کامرس سیکٹر 2025 تک 12 بلین ڈالر کی ترقی تک پہنچنے والا ہے۔ پوسٹ ایکس نے اس ترقی کو آگے بڑھانے اور اپنی لاجسٹکس کی پیشکش کو بڑھانے کے لیے لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والے، کال کورئیر کو خرید لیا ہے۔ جس کے باعث یہ ملک میں سب سے بڑا ای کامرس خدمات فراہم کرنے والی بننے والا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

AUC Law، صلاح الدین، سیف اینڈ اسلم کمپنی، اور MHBWHB لاء ایسوسی ایٹس لین دین کے قانونی مشیر تھے۔ یہ لین دین PostEx کی پیشگی ادائیگیوں، آمدنی پر مبنی فنانسنگ، اور کال کورئیر کے ملک گیر لاجسٹکس انفراسٹرکچر کے ساتھ ٹیکنالوجی کو اکٹھا کرتا ہے۔

اس لین دین کے بعد، PostEx  اب پاکستان کے 500 شہروں میں 8 ہزار سے زائد تاجروں کے ساتھ 1.3 ملین صارفین کو سروس فراہم کرے گا۔ جو کہ 12 ملین ڈالر کے ماہانہ قرض سے تجاوز کر کے پاکستان میں سب سے بڑا فِن ٹیک بننے کے راستے پر ہے۔

پوسٹ ایکس اس خطے کی پہلی کمپنی بن گئی ہے۔ جو قابل وصول فیکٹرنگ اور لاجسٹکس سروس فراہم کرتی ہے۔ جو ای کامرس کمپنیوں کو انوائس کی قیمتوں کی ادائیگی کرتی ہے۔ ای کامرس فروخت کنندگان اور درمیانے یا چھوٹے درجے کے کاروبار کو پھلنے پھولنے، بڑھنے اور ان کو آنے والے ہر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے میں مدد کرتی ہے۔

 

کال کورئیر کے بانی اور سی ای او جواد مرزا کے مطابق لاجسٹکس اور آخری میل کی ترسیل کی صنعت میں دو دہائیوں سے زائد عرصہ کے تجربے نے ہمیں نہ صرف بلک میل بلکہ ای کامرس، کیش آن ڈیلیوری، اور شعبے کی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم نئے افق میں قدم رکھیں، نئے چیلنجز کو قبول کریں، اور ترقی کرتے رہیں۔

ای کامرس کے 90 فیصد سے زائد کے لین دین نقد رقوم میں مکمل ہوتے ہیں۔ جو تقریباً 6.5 بلین ڈالر کی نمائندگی کرتا ہے۔ پاکستان میں آن لائن خریداری کرنے والے صارفین کی اکثریت کیش آن ڈیلیوری کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرتے ہیں۔ اور ایسے آرڈرز کے لیے ادائیگی کے دائرہ کار ایک ہفتے سے ایک ماہ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جو آن لائن فروخت کنندگان کے لیے کیش فلو کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔

پوسٹ ایکس اپنے فنٹیک اور لاجسٹک پلیٹ فارم کے ساتھ ان چیلنجوں کو حل کر رہا ہے۔ کیش آن ڈیلیوری کے علاوہ، کمپنی سرمائے تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ریونیو پر مبنی فنانسنگ بھی پیش کرتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago