Real Estate

بند گلی میں گھر خریدنے کے فوائد و نقصانات

کبھی آپ کو خیال آیا ہو کہ بند گلی میں گھر خریدنا چاہئے؟ اگر ایسا ہوا تو یقیناَ آپ نے یہ بھی سوچا ہو گا کہ کہیں غلط فیصلہ سرزد نہ ہو جائے اور بھاری نقصان اٹھانا پڑ جائے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آئیے آج کے اس بلاگ میں ہم آپ کو بند گلی میں گھر خریدنے اور رہائش اختیار کرنے کے چند فوائد اور نقصانات سے متعلق مفید معلومات سے آگاہ کریں گے۔

بند گلی ایک ایسی گلی یا راستے کو کہتے ہیں جس میں داخلے کا صرف ایک ہی راستہ ہو جبکہ واپسی کے لیے بھی داخلی راستہ ہی استعمال کیا جائے۔

بند گلی میں گھر خریدنے کے فوائد

ایسے مقام پر گھر خریدنے کے مندرجہ ذیل فوائد ہیں۔

پُرسکون ماحول

گلی سے باہر نکلنے کا باقاعدہ راستہ نہ ہونے کے باعث ایسی جگہ پر ٹریفک کی آمد و رفت کم ہوتی ہے۔ آپ کو رہائش کے لئے ٹریفک کے شور کے بغیر ایک پُرسکون ماحول میسر آ سکتا ہے۔

اکثر رہائشی علاقوں میں گلی دونوں اطراف سے کھلی ہونے کے باعث گلی میں موٹرسائیکل، گاڑیوں سمیت ہر طرح کی ٹریفک کی آمد و رفت جاری رہتی ہے اور ٹریفک کے شور کے باعث سکون میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

بند گلی اس سے یکسر مختلف ہے۔ آپ کے بچے بلا جھجھک گلی میں کرکٹ اور ہر طرح کے کھیل سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

ٹریفک کی آمد و رفت کم ہونے کے باعث ٹریفک کے دھوئیں سے بچاؤ میں بھی مدد ملے گی۔

بہتر تحفظ کی فراہمی

بند گلی میں رہنے کے باعث آپ کو تحفظ کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔ کسی بھی چور کے آنے اور جانے کا واحد راستہ داخلی راستہ ہے۔ گلی میں آنے جانے والی ٹریفک  پر باآسانی نظر رکھ سکتے ہیں۔

اکثر شہروں میں دوطرفہ گلیوں میں چوری کرنے والے افراد گلی کے ایک طرف سے داخل ہو کر کسی بھی راہگیر سے سامان چھین کر گلی کے دوسرے طرف سے باآسانی باہر نکل جاتے ہیں۔

بند گلی کے باعث آپ کو تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں آپ گلی میں کھیلتے اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی پُرسکون ہوتے ہیں۔

پڑوسیوں سے جان پہچان

ایسی جگہ پر رہائش پذیر ہونا آپ کو اپنے اردگرد رہنے والوں سے بھی روشناس کروا دیتا ہے۔ اکثر بند گلی کے رہائش پذیر افراد اپنے اردگرد کے افراد کو بخوبی جانتے ہیں ورنہ شہروں میں ایسا کم و بیش ہی دیکھنے میں آتا ہے۔

ایک دوسرے سے جان پہچان کے باعث تحفظ اور اپنائیت کا احساس برقرار رہتا ہے اور اس طرح یہ جگہ رہائش کے لئے آئیڈیل سمجھی جاتی ہے۔

بند گلی میں رہنے کے نقصانات

ایسی جگہ پر گھر خریدنے اور رہائش پذیر ہونے کے نقصانات درج ذیل ہیں۔

گھروں کی زائد قیمتیں

پُرسکون ماحول کی فراہمی کے باعث یہ جگہ رہائش کے لئے آئیڈیل سمجھی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر پراپرٹی یا گھر کی قیمتیں بھی عام رہائشی علاقوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہیں۔

اگر آپ اپنی فیملی کے لئے ایک پُرسکون ماحول میں گھر خرید رہے ہیں تو زائد قیمت ادا کرنے کے لئے تیار رہئے کیونکہ آج کے دور میں پُرسکون ماحول بھی ایک آسائش ہے اور ہر آسائش کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

پرائیویسی کا فقدان

بند گلی میں رہائش پذیر افراد ایک دوسرے کو جاننے کے باعث ایک دوسری زندگیوں میں گھل مل کر رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پرائیویسی برقرار رکھنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

اگر آپ تنہائی پسند ہیں اور چاہتے ہیں کہ الگ تھلگ رہا جائے اور دنیا سے ملنا ملانا نہ ہو تو یہ جگہ آپ کے لئے موزوں نہیں۔

آپ کو چاہئے کہ دوطرفہ گلی میں گھر خریدیں جہاں پر آپ کی ذاتی زندگی میں کوئی دخل اندازی نہ کر سکے۔

پارکنگ، ایک اہم مسئلہ

گلی بند ہونے کے باعث یہاں پر زیادہ گاڑیاں پارک نہیں ہو سکتی۔ گاڑی جس راستے سے داخل ہو گی اسی راستے سے اس کی واپسی ممکن ہے۔ اگر بند گلی میں دو طرفہ گلی کی طرح گاڑیاں پارک ہوں گی تو گاڑی کا باہر نکلنا دشوار ہو جائے گا۔

دوطرفہ گلی میں ان مسائل کا سامنا نہیں ہوتا۔ دیگر گاڑیاں اگر طریقے سے پارک کی گئی ہوں تب بھی گلی کی ایک طرف سے داخل ہونے والی گاڑی گلی کی دوسری طرف سے باآسانی باہر جا سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارکنگ  بند گلی کا ایک بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔

پراپرٹی کے نقصان کا اندیشہ

بند گلی میں عام گلیوں کی نسبت رونق زیادہ ہوتی ہے۔ گلی میں کھیلتے اور شور مچاتے بچے آپ کا سکون خراب کرنے کا باعث تو بن ہی سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ مسلسل کھیل کُود کی سرگرمیوں کے باعث آپ کی پراپرٹی کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہو سکتا ہے۔

آپ اپنی ذاتی ترجیحات کی بنیاد پر بند گلی میں گھر خریدنے یا رہائش پذیر ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس بلاگ میں ہم نے آپ کو وہ تمام معلومات فراہم کیں جو آپ کے لئے نہایت مفید ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago