گھر کی ڈیزائننگ میں کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

انسان کی رہائشگاہ چونکہ اس کی شخصیت کا بہترین تعارف ہوتی ہے لہٰذا اپنے مکان کی ظاہری صورت کے بارے میں ہر شخص فکرمند ہوتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انگریزی کی ایک مشہور کہاوت جس کو اگر اردو میں لکھا جائے تو کچھ یوں بنتی ہے کہ انسان کا پہلا تاثر ہی آخری ہوا کرتا ہے۔ لہٰذا پہلے تاثر کے اچھے ہونے پر خاصی توجہ دینی چاہیے۔ اب اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ انسان ہمہ وقت اس سوچ میں مگن رہے کہ دوسرے لوگ اُس کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ لوگ تو اچھے سے اچھے معاملے میں بھی نکتہ چینی کا کوئی نہ کوئی پہلو نکال لیتے ہیں۔ ہاں مگر ذاتی تسکین اور اچھے رکھ رکھاؤ کی غرض سے انسان کو چاہیے کہ اپنا رہن سہن ایک معیار کے مطابق رکھے۔

جہاں بات رہن سہن کی ہوئی تو اس میں ایک بڑا پہلو انسان کی ذاتی پسند نا پسند کا بھی ہے۔ چونکہ آخر کو اُس مکان میں اُسی نے رہنا ہے لہٰذا انسان کی اولین ترجیح یہ ہوتی ہے کہ مکان کو کسی دوسرے سے زیادہ اپنی شخصیت کے مطابق ڈھالا جائے۔ اب اگر آپ اس تحریر کا پہلا جملہ دوبارہ پڑھیں تو آپ اسے بہتر انداز میں سمجھ جائیں گے۔

داخلی دروازے اور حصے کی تزئین

گھر کے داخلی دروازے اور حصے کی تزئین پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں سے کوئی بھی شخص آپ کے گھر اور آپ کی شخصیت میں پنہاں مہمان نوازی کے پہلو کا ایک خاکہ لیے داخل ہوتا ہے۔ دلچسپ بات مگر یہ ہے کہ یہ خاکہ کب بنتا ہے اور حقیقت سامنے آنے پر کب ٹوٹتا ہے، اس کا انسان کو پتہ نہیں چلتا۔

یہ سب کچھ غیر محسوس طریقے سے ہوتا ہے مگر ہوتا ضرور ہے۔ گھر کے داخلی حصے پر خاصی محنت کیجئے۔ انگریزی جریدے فوربز کے مطابق مکان کا داخلی گیٹ ایسی رنگت اور ڈیزائن کا ہونا چاہیے کہ یہ دیکھنے والے پر خوشگوار اثر چھوڑیں اور لوگوں کو یہ یاد رہے۔ اسی طرح سے انٹرنس لیمپ، ہینگنگ لائٹس اور داخلی دروازوں کے ساتھ ہی پھولوں، پودوں کی آرائش ایک اچھا اقدام سمجھا جاتا ہے۔

رنگ و روغن

رنگ و روغن میں مکان کی آؤٹ لک کو بنانے یا بگاڑنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ایک بہت اچھی لوکیشن پر بنا گھر، ایک بہت ہی اچھے طریقے سے ڈیزائن کردہ گھر اگر ٹھیک طریقے سے پینٹ نہ کیا گیا ہو تو اس پر کی گئی ساری محنت پھیکی پڑ جاتی ہے۔ مانا کہ ہر رنگ ہر کسی کو پسند نہیں ہوتا اور رنگوں کے معاملے میں لوگوں کی ترجیحات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن کوشش یہ کرنی چاہیے کہ کچھ بین الاقوامی پینٹ ویب سائٹس اور ڈیزائن ٹرینڈز کی مدد ضرور لی جائے۔

تحاریر میں بارہا اس بات کا ذکر ہوچکا کہ وہ دن گئے جب مکان کی چار دیواری پر ہر کچھ عرصے کے بعد سفیدی کی ایک لہر دوڑا دی جاتی اور کام مکمل سمجھا جاتا۔ اب ایسے ایسے بہترین ڈیزائنز اور جدت کا ایک ایسا دور آگیا ہے کہ مکان کے وال پینٹس سے آپ کافی حد تک اُس کی ظاہری صورت بدل سکتے ہیں۔

اپنی ذاتی پسند کا خصوصی خیال

جیسا کہ پہلے ذکر ہوچکا کہ گھر میں آخر کو رہنا آپ نے خود ہی ہے۔ لہٰذا اپنی ذاتی پسند کا خیال رکھنے میں اور مکان کی ڈیزائننگ میں اپنی منشا کو ضم کرنے میں قباحت کا کوئی پہلو نہیں۔ انسان کی ساری دوڑ دھوپ صرف اسی لیے ہوتی ہے کہ وہ اپنے مسکن کو سکون اور مسرت کا محور بنا سکے۔ عام آدمی ساری زندگی صرف اسی لیے اپنی خواہشات کو چُپ کی نیند سلاتا رہتا ہے تاکہ کہیں نہ کہیں، کبھی نہ کبھی وہ اپنے ذاتی گھر کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے قابل ہوسکے۔ تو جب یہ طے ہے اور یہ بات بھی کہ گھر روز روز نہیں بنتے تو انسان کو اپنی پسند ملحوظ خاطر ضرور رکھنی چاہیے۔

آپ کی حالیہ اور مستقبل کی ضروریات

پسند کے ساتھ ساتھ ضروریات کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ سیانے کہتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو آپ کو پسند ہو اُس کی آپ کو ضرورت نہیں ہوتی اور ہر وہ چیز جس کی آپ کو ضرورت ہو وہ آپ کی پسند نہیں ہوتی۔ سیانے یہ بھی کہتے ہیں کہ پسند کے اُوپر انسان کو اپنی ضرورت کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ ضروریات پوری ہوں تو خواہشات کے ساتھ سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے مگر اگر ضروریات ہی پوری نہ ہوں تو زندگی کے رنگ پھیکے پڑتے محسوس ہوتے ہیں۔

انسان کو مکان کی ڈیزائننگ میں کوشش یہ کرنی چاہیے کہ مکان کی بناوٹ اپنے اور اپنی خاندان کی ضروریات کے مطابق کرے۔ مثلاً یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ ابھی آپ کے خاندان میں کتنے افراد ہیں اور اس تعداد میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح سے گھر میں کون سے حصے کو آرائش کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور مکان میں رہنے والے افراد کے مطابق کون سا ایسا حصہ ہے کہ جس پر اگر کم رقم بھی خرچ دی جائے تو معاملات چل سکتے ہیں۔ گھر پر مہمانوں کی آمد و رفت کتنی ہے، مہمان خانہ کیسا ہونا چاہیے، ایک گھر میں کتنی فیملیز ہیں، کتنے واش رومز اور کچن ہونے چاہئیں، پڑھنے لکھنے والوں کی تعداد کتنی ہے، مکان کی اسٹڈی کتنی وسیع ہونی چائیے وغیرہ وغیرہ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago