گندھارا ویلی پراجیکٹ سے متعلق پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی منظوری دے دی گئی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سب سے بڑے رہائشی منصوبے گندھارا ویلی سٹی پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے تاکہ اس مجوزہ منصوبے پر جلد سے جلد عملی پیشرفت کا آغاز کیا جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مذکورہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے کلیدی عہدوں پر بلا تاخیر تعیناتیاں عمل میں لانے کیلئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو آسامیاں جلد سے جلد مشتہر کرنے اور بھرتیوں کے عمل کو کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائنز مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مجوزہ گندھارا ویلی سٹی 108000 کنال رقبے پر محیط ہو گی جو رہائشی اور تجارتی حصوںکے علاوہ میڈیا انکلیو اور پراونشل سیکرٹریٹ پر مشتمل ہو گا جہاں شہری زندگی کی تمام تر جدید سہولیات دستیاب ہو ں گی۔

گندھارا ویلی سٹی کیلئے لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت زمین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ منصوبے کی ماسٹر پلاننگ کی تیاری کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اگلے سال اپریل تک منصوبے کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top