پی ایم آر سی نے ہاؤسنگ قرضوں کے لیے کریڈٹ ٹرسٹ ایگریمنٹ پر دستخط کرلیے

اسلام آباد: اپنے ذاتی مکان کی تعمیر کے لیے لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے لیے پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی اور 6 بینکوں کے مابین معاہدہ طے ہوگیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس معاہدے کی مدت 10 سال ہے اور ماہرین اسے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے ہدف کی تکمیل میں ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔

ہاؤسنگ لونز کے 40 فیصد تک کی گارنٹی پی ایم آر سی کی جانب سے فراہم کی جائے گی۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے یہ درخواست کی ہے کہ پرائسنگ کے ضمن میں صارفین سے کوئی اضافی رقم نہ لی جائے۔

شکایت ملنے کی صورت میں بینکوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ قرضوں کے سلسلے میں جزا اور سزا کا اسٹرکچر قائم کرلیا ہے، قرضوں کا ہدف مکمل کرنے کی صورت میں انعام اور نہ حاصل کرنے کے صورت میں سزا کا عمل کیا جائے گا۔

کریڈٹ رسک گارنٹی ایگریمنٹ کے مطابق پراویٹ سیکٹر کے 5 اور 10 مرلہ کے تعمیراتی منصوبے بھی معاہدے سے استفادہ کر سکیں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top