مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے حالیہ مون سون موسم کے دوران ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ نیز شدید بارشوں کے پیش نظر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مون سون کی لہریں مسلسل ملک میں داخل ہو رہی ہیں۔ اور 26 جولائی سے ایک تازہ مغربی لہر ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔ اور 25 سے 28 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ اور مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
مزید یہ کہ 25 اور 26 جولائی کو موسلادھار بارشوں سے بلوچستان اور ڈیرہ غازی خان کے ندی نالوں میں سیلاب کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور دادو کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
کسانوں کو موسم کی صورتحال اور پیشگوئی کے مطابق سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایات ہے۔ علاوہ ازیں سیاحوں اور مسافروں کو ڈرائیونگ اور سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات ہیں۔ جبکہ تمام متعلقہ حکام کو الرٹ رہنے اور پیشگوئی کی مدت کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…