اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پیر کے روز چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کی جس میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پورے خطے میں معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان اور چین کی مثالی دوستی کو سراہا اور سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔