وزیراعظم کی ہدایت پر سٹیزن کلب کو عوامی مقاصد کے لیے فعال بنانے سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کی عمارت کو عوامی مقاصد کے لیے بروئے کار لانے سے متعلق امور یقینی بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں ایف نائن پارک میں سٹیزن کلب کا دورہ کیا اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

کابینہ کے حالیہ اجلاس میں سٹیزن کلب کی عمارت کو عوامی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور وزیراعظم کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر معروف آرکیٹیک نیر علی دادا اور چئیرمین سی ڈی اے پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ جو اپنی سفارشات وزیر اعظم کوجلد پیش کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top