اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی(روڈا) اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(سی بی ڈی) دونوں حکومت کے اہم منصوبے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ والٹن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔
وزیراعظم نے جائزہ اجلاس میں بتایا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورسینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک میں جدید، خود انحصار، صاف اور سبز رہائشی اور کاروباری سہولتوں کو فروغ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبے ملک میں ہاؤسنگ اور تعمیراتی شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم ہیں۔
حکام نے بتایا کہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی) میں سڑکوں، سیوریج اور نکاسی آب سمیت بنیادی ڈھانچے کی ترقی پرکام تیزی سے جاری ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ قابل تجدید توانائی سے چلنے والی جدید ترین انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بہت جلد شروع کر دی جائےگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔