اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز بلوچستان میں 103 کلومیٹر طویل نوکنڈی تا مشخيل سڑک کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
وزیرِ اعظم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے صوبے میں روابط کا فروغ ہوگا جس سے معاشی سرگرمیاں جنم لیں گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے اور اُن کا مقصد ہے کہ اپنے 5 سالہ دورِ حکومت میں یہاں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں۔
اس موقع پر وزیرِ مواصلات مُراد سعید کا کہنا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ریونیو 105 فیصد بڑھا ہے اور ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں متعدد روڈ پراجیکٹس پر کام جاری ہے تاکہ یکساں ترقی ہوسکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…