اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اُن کی حکومت تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے کیونکہ اس سے ملک کا روشن مستقبل جُڑا ہوا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن سیکٹر سے مُلک کا ایکسپورٹ سیکٹر چلتا ہے جس سے معاشی فروغ ممکن ہوتا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔
وہ آر سی سی آئی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ایک ایکسپو سے خطاب کررہے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شہر بغیر کسی پلاننگ کے بنائے گئے اور یہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پھیلاؤ کا شکار ہوتے گئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے شہر میں 40 فیصد آبادی کچے مکانات میں رہتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت ہاؤسنگ فنانس کا کانسیپٹ لے کر آئی جس سے معاشرے کے نچلے طبقے کا اپنے ذاتی گھر کا خواب پورا ہورہا ہے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت نے ہاؤسنگ کے ضمن میں تمام تر رکاوٹوں کا ادراک کرتے ہوئے اُن کے خاتمے کا سفر شروع کردیا ہے اور جلد ہی لوگ اس سیکٹر کو پھلتا پھولتا دیکھیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…