اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سٹی اپارٹمنٹس کی بیلٹنگ کی۔
ایل ڈی اے سٹی اپارٹمنٹس لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
دو ہزار سے زائد فلیٹ نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ اندراج کرنے والوں کو دیے جائیں گے اور دو ہزار فلیٹ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کہ ساتھ اندراج کرنے والوں کو دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک فلیٹ کی قیمت 4.7 ملین روپے ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔