وزیرِ اعظم کی راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے راوی ریور اربن پراجیکٹ کی عالمی قوانین کے مطابق جلد تکمیل کی ہدایت کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کے رہنے والوں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک شاہکار ہوگا۔

وہ ان خیالات کا اظہار لاہور میں راوی ریور اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس میں کررہے تھے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بُخاری، مشیر وزیر اعظم بیرسٹر شہزاد اکبر، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انور علی حیدر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے تعمیراتی کام کرتے ہوئے ماحولیاتی تحفظ، پانی کی قلت کے مستقل حل اور آبی آلودگی سمیت مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعات کے بعد ملک میں تعمیراتی شعبے میں حوصلہ افزا رجحان رہا ہے۔

انہوں نے راوی ریور فرنٹ منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کمپنیوں کی دلچسپی کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جدید سہولیات سے آراستہ ایک تاریخی تعمیراتی سائٹ ثابت ہوگی۔

وزیر اعظم نے روزانہ کی بنیاد پر اس منصوبے کی نگرانی اور اس پر عمل درآمد آسان طریقے سے عمل میں لانے کے لئے انتظامی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago