سرگودھا: وزیر اعظم عمران خان نے ضلع سرگودھا پنجاب میں نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت کم لاگت ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اُن کے ساتھ موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودھا میں 6 مقامات پر 3 مرلہ کے 1,175 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
حکومت پنجاب نے اس منصوبے کے لیے زمین مہیا کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
تعمیراتی کام فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے۔
بینک آف پنجاب نے مارگیج کی سہولت کا ذمہ لیا ہے جس کے بدولت مستحق افراد گھر کی قیمت آسان اقساط میں ادا کر سکیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔