اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پیر کے روز مُلک کے پہلے فوری ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام راست کا اجراء کردیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کیش اکانومی عوام کو فائدہ پہنچانے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
اُنہوں نے راست پروگرام کو ڈیجیٹل پاکستان کے راستے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیٹ بینک کو اس پر مبارکباد دیتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس اکٹھا کرنے والا ملک ہے جہاں 220 ملین کی آبادی میں صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ان 20 لاکھ افراد میں بھی صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں جس سے مُلکی ترقی پر براہِ راست خرچ کرنا ممکن نہیں رہتا۔
اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے کی قدر کو بہت نقصان ہوا تاہم اب مسلسل پانچ ماہ سے کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے جس سے روپے کو کافی حد تک استحکام ملا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کے بروقت اقدامات سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔