اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو 3 نئی بس سروسز بھی مل گئیں اور پہلے مہینے کا مفت سفر بھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کر دیا۔
فور لائن میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ جڑواں شہروں کے رہائشیوں کے لیے ایک تحفہ ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد اس سروس کی فراہمی سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔
فور لائن میٹرو بس سروس سے بھارہ کہو، جی ٹی روڈ اور کورال کو آپس میں جوڑ دیا گیا ہے۔ گرین لائن بس سروس بھارہ کہو سے پمز تک چلے گی اور کورال تا پمز بلیو لائن بس سروس چلائی جائے گی۔ پمز کے مقام پر گرین، بلیو اور ریڈ لائن میٹرو بس سروسز ایک دوسرے کے ساتھ شامل ہو جائیں گی۔ فیض احمد فیض بس اسٹاپ سے ائیرپورٹ تک مسافر اورنج لائن میٹرو بس سروس کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مسافروں کے لیے ایک ماہ تک مفت سروس فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورال سے پمز تک 13 بس اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فور لائن میٹرو بس سروس میں چین کی جانب سے فراہم کی گئی 30 بسیں بھی شامل کی گئی ہیں جو سروسز کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…