وزیرِ اعظم نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے راوی ریور اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا افتتاح کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بعد یہ نیا شہر بنانے کا دوسرا پراجیکٹ ہوگا اور اس پراجیکٹ سے لاہور کو بہت فائدہ ہوگا کہ جس کی نہ صرف آلودگی کم ہوگی بلکہ مستقبل کی رہائشی ضروریات بھی پوری ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ پراجیکٹ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے آپشنز پیدا کریگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش یہ ہوگی کہ جو پیسہ پاکستان میں ہے وہ اس پراجیکٹ کے لیے استعمال میں لایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا بھی اجلاس ہوا کہ جس میں انہوں نے پنجاب کے سول افسران سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ اس اجلاس میں صوبائی محکموں کے سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئ جی پنجاب بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز، وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیر وزیراعظم مرزا شہزاد اکبر، چیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے۔ 

علاوہ ازیں سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کو چیف سیکریٹری سندھ اور خیبر پختونخوا کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے فعال ون ونڈو پورٹل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اُنہیں بتایا گیا کہ اس پورٹل کے اجراء کے بعد سے انسانی مداخلت کم ہوگئی ہے اور آسانی سے درخواستوں پر پیش رفت کا پتہ چل سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے تعمیراتی صنعت ملکی ترقی کے لیے اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی صنعت سے متعدد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن آسانی دینے پر زور دیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago