راولپنڈی: پاکستان ریلوے کی سر سید ایکسپریس وے کا افتتاح آج3جولائی کو ہو گا۔ سرسید ایکپریس وے کا افتتاح راولپنڈی اسٹیشن پر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سرسید ایکپریس وے کا افتتاح وزیر اعظم کریں گےسرسید ایکسپریس وے راولپنڈی سے کراچی چلنے والی نئی وی آئی پی ٹرین ہے ۔ شیڈول کے مطابق سرسید ایکسپریس کل 4 جولائی سے سفر کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔ ٹرین دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر راولپنڈی سے روانہ ہو گی اور اگلے روز دوپہر 12 بجے کراچی کینٹ پہنچے گی۔ ٹرین کے سٹاپس میں وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی، حیدر آباد ، لانڈھی اور ڈرگ روڈ شامل ہیں ۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022