Graana News

وزیراعظم کی ملک بھر میں جمعہ تک مواصلاتی نظام بحال کرنے کی ہدایات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے سے واپسی پر ایف ڈبلیو او سمیت دیگر اداروں کے نقصانات اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئےفوری اجلاس طلب کیا۔ جس میں ملک بھر میں بجلی، سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر غور کیا گیا ۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کالام سوات رابطہ سڑکیں آئندہ ہفتے تک بحال کی جائیں۔ پاور ڈویژن اب تک بجلی کے نظام کی بحالی کیلئے اپنے کام کی تفصیلی رپورٹ پیش کرے۔

وزیر اعظم نے ہداہات دیں کہ رپورٹ میں پیش رفت کے ساتھ تعطل کا شکار کام پر بھی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ دو روز میں بلوچستان کی تمام تر بجلی بحال کرنے اور ٹرانسمیشن لائن کی مرمت یقینی بنائی جائے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں پاور ڈویژن اپنے اعلی ترین افسروں کو فیلڈ میں ڈیوٹی پر تعینات کرے۔ پاور ڈویژن کا کوئی بھی افسر بجلی کی بحالی اور مرمت تک دفتر میں نہ بیٹھے۔

 

 

وزیر اعظم نے ٹرانسمیشن لائن کیلئے درکار تعمیراتی سامان مقامی سطح پر تیار کیے جانے کی ہدایات دیں۔ ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو اپنے شہروں میں موجود رہیں۔ اور ان کے ناموں اور نمبر کے ساتھ عوام کی سہولت اور شکایت کے لئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

انہوں نے وفاقی وزیر بجلی، انجینئر خرم دستگیر خان کو سیلاب سے متاثرہ ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی بحالی کے کام کی نگرانی کرنے کیلئے فوری طور پر خیبر پختونخوا پہنچنے اورتمام تر مسائل کو دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر خان، ڈی جی ایف ڈبلیو او، چیئرمین این ایچ اے اور متعلقہ وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سڑکوں کے نقصانات اور جاری بحالی کے کام سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کے کام پر بھی اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور بجلی کے نظام کی بحالی کے کام کو تیز کرنے اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago