اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے 32 کلومیٹر طویل مارگلہ اوینو ہائی وے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ شہرِ اقتدار میں روڈ انفراسٹرکچر پر کام کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہاں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اُنہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں ماحولیات کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس ہائی وے منصوبے سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق مارگلہ ایونیو کے ذریعے ایم ون کو مری روڈ سے ملایا جائے گا۔
یہ سڑک اسلام آباد کے ماسٹر پلان کا حصہ تھی تاہم اس پر غور نہیں دیا جا سکا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔