Everyday News

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح شہرِ اقتدار میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج اور کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے افتتاح میں شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرینگر ہائی وے پرسیوتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کیا۔ جی سکس اورجی سیون سیکٹرز کو آپس میں ملانے والا یہ پل بارہ ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

 

مزید یہ کہ وزیراعظم نے آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔نیز  انہوں نے اس روڈ کا نیا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم نے درست سمت پر گامزن ملکی معیشت کا ذکر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نئے مالیاتی بجٹ میں لوگوں کوخاطرخواہ ریلیف دیا ہے۔ شہبازشریف نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی ڈی اے کے چیئرمین نورالامین مینگل اورحنیف عباسی کومنصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago