اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آج صبح شہرِ اقتدار میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج اور کرنل شیر خان شہید روڈ کی تعمیر نو کے افتتاح میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سرینگر ہائی وے پرسیوتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کیا۔ جی سکس اورجی سیون سیکٹرز کو آپس میں ملانے والا یہ پل بارہ ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ وزیراعظم نے آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔نیز انہوں نے اس روڈ کا نیا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تاخیر پر افسوس کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں، وزیراعظم نے درست سمت پر گامزن ملکی معیشت کا ذکر کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے نئے مالیاتی بجٹ میں لوگوں کوخاطرخواہ ریلیف دیا ہے۔ شہبازشریف نے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی ڈی اے کے چیئرمین نورالامین مینگل اورحنیف عباسی کومنصوبوں کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔