Categories: Technology

جون کے اختتام تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کردیں۔وزیر اعظم کا پیغام

مالی سال20-2019کے وفاقی بجٹ سے ممکنہ طور پر ایک دن قبل، سوموا رکو اپنے وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کہ 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں۔ انہوں نے کہا کہ 30 جون کے بعد آپ کو اثاثے ظاہر کرنے کا پھر موقع نہیں ملے گا، قوم میں جذبہ آ گیا تو ہم ہر سال 10 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو اپنے ملک کو اوپر نہیں لے جا سکیں گے، عظیم قوم بننا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے آپ کو تبدیل کرنا پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ایجنسیز کے پاس معلومات ہیں کہ کس کے پاس بے نامی اکاؤنٹ ہے یا بے نامی پراپرٹیز ہیں، ہماری حکومت کے پاس وہ انفارمیشن ہے جو پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھی۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہمارے معاہدے ہوئے ہیں، باہر ملکوں میں پاکستانیوں کی پراپرٹیز کی معلومات آ رہی ہیں، 30 جون تک باہر پڑا اپنا پیسہ ڈکلیئر کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ 4 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ان 4 ہزار میں سے 2 ہزار ارب روپے لیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلے جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہو سکتے، اگر ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو پاکستانی کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتے۔انہوں نے کہا کہ 30 جون کے بعد آپ کو اثاثے ظاہر کرنے کا پھر موقع نہیں ملے گا، قوم میں جذبہ آ گیا تو ہم ہر سال 10 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جو سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے۔انہوں نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دنیا میں سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں، اسکیم کا فائدہ اٹھائیں، اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More
Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago