نوشہرہ: وزیر اعظم عمران خان 18 نومبر کو خیبر پختنخوا میں پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سی پیک سٹی کا افتتاح کریں گے۔
گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم اتوار کو سی پیک سٹی منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تشکیل دیا جائے گا اور اس میں تعلیم، تجارتی زون، عوامی عمارتیں، اپارٹمنٹس، گولف کورس، تھیم پارک اور کھیلوں کی سہولیات شامل ہوں گی۔
سی پیک سٹی میں صنعتی یونٹوں کی ایک بڑی تعداد کام کرے گی جو نوشہرہ اور خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے گی۔
سی پیک سٹی منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے تحت ہیں جو ایشیائی ممالک کو افریقی اور یورپ کے ساتھ شاہراہوں، ریل لائنوں اور سمندری لینوں کے نیٹ ورک کے ذریعے جوڑے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…