وزیرِ اعظم کو اربن ڈیولپمنٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعرات کے روز خیبر پختونخوا اور سندھ کے چیف سیکرٹریز اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین سے شہری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیر اعظم آفس سے جاری شدہ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے اس خیال کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومتیں تعمیراتی صنعت کے لئے وفاقی حکومت کے اعلان کردہ مراعات کا مکمل فائدہ اٹھائے گی۔

ہاؤسنگ، تعمیرات اور ترقی سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے عہدیداروں کو تعمیرات کے دوران ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں جن سے معیشت میں استحکام آرہا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

چیف سکریٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کو صوبے کے چند بڑے شہروں کے ماسٹر پلانز کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے ماسٹر پلانز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

سی ڈی اے چیئرمین نے اسلام آباد کے ای گیارہ سیکٹر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top