اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے زیرِ تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کی کوششیں تیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اُنہوں نے اس عزم کا اظہار چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔
اُنہوں نے چینی قیادت کو اپنے ملک کو غربت سے باہر نکالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ غربت کو شکست دینے کی چینی سٹریٹیجی پاکستان بھی خود پر لاگو کرے گا اور چینی تجربات سے سیکھے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔