لاہور: وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور ایڈمنسٹریشن کو شہر میں گرین ڈیویلپمنٹ کے فروغ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم گزشتہ روز لاہور کے دورے پر تھے جہاں اُنہوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ ترقیاتی ادارے کو شہر میں سڑکوں کی درستگی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کو باغات کا شہر بنایا جائے۔
اُنہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ یہاں ہر شہری کو 31 دسمبر تک ہیلتھ کارڈ دیا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔