سیاحت کے فروغ کا عزم، وزیرِ اعظم بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی ڈویلپمنٹ کے خواہاں

لسبیلہ: وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لسبیلہ سے گوادر تک بلوچستان کی ساحلی پٹی کی ڈویلپمنٹ سے پاکستان میں ٹورزم کا فروغ ہوگا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیر اعظم منگل کو سونمیانی بیچ پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد پودے لگانے والے کارکنوں اور مقامی لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے جس کا ادراک کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایسے بہت سے مقامات ہیں جن کی ڈویلپمنٹ سے پاکستان مسلم ٹورسٹ اسپاٹ بن سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی کی ڈویلپمنٹ سے ملک کی معیشت مزید استحکام کی جانب گامزن ہوگی اور یہ ڈویلپمنٹ اس انداز سے کی جائے گی کہ اس میں ماحولیاتی تحفظ کا خیال رکھا جائے۔

اُن کے مطابق بلوچستان پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top