Everyday News

سرینا چوک انڈر پاس بروقت مکمل نہ ہونے پر وزیراعظم کا اظہارِ برہمی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اور سنگِ بنیاد رکھا۔ تاہم سرینا چوک انڈر پاس کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور تاخیر کے باعث منصوبے پر عملدرآمد روکنے اور ٹھیکہ دوبارہ دینے کی ہدایات کیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سریناچوک انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں منصوبہ بروقت مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔ اور منصوبے پر جاری کام روک دیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے وزیراعظم کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ تاہم سست روی پر دوبارہ بڈنگ کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ نیز بڈنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کیں۔

مزید یہ کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ گزشتہ برس 14 اکتوبر 2022 کو منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ 9 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی 2023 کو منصوبہ مکمل کر لیاگیا، جس پر 6 ارب  25 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ واضح رہے کہ منصوبے سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات حاصل ہوں گی ۔ یہ منصوبہ 5.2 کلومیٹر سڑکوں، 2 پلوں اور 4 انڈر پاسز پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں ان منصوبوں کےباعث خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

8 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

8 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

8 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

8 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

8 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

9 مہینے ago