وزیرِ اعظم نے نالہ لئی توسیع منصوبے کے لیے حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں نالہ لئی توسیع، راولپنڈی رنگ روڈ اور لئ ایکسپریس وے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں اُنہوں نے حتمی تجاویز مرتب کر کے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو نالہ لئی توسیعی منصوبے، دونوں اطراف پر ایکسپریس وے، راولپنڈی رنگ روڈ اور صنعتی زونز کے قیام کے منصوبوں پر تفصیلاً بریف کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے منصوبے کا جائزہ لینے کے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔

وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورت کے بعد حتمی تجاویز مرتب کر کے منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اُنہوں نے کہا کہ نال لئی توسیعی منصوبہ راولپنڈی کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے لوگوں کی مشکلات حل ہوں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نال لئی توسیع کا منصوبہ راولپنڈی کے رہائشی علاقوں کو سیلابی صورتحال سے بچانے کے لئے نہایت اہم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ راولپنڈی شہر کی آبادی میں اضافے کی وجہ سے پچھلے سالوں میں مختلف پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور نالہ لئی توسیعی منصوبے سے سرمایہ کاری آئے گی جس سے ذیلی صنعتیں فعال ہوں گی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

حالیہ اطلاعات کے مطابق منصوبے پر 71 ارب کی لاگت آئے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء بشمول حماد اظہر، اسد عمر، شیخ رشید اور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ ستمبر کے مہینے میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے پر کام شروع کرنے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

یہ 65.8 کلومیٹر طویل رنگ روڈ ہے جو کہ ریڈیو پاکستان روات سے شروع ہوگی اور سنگجانی پر ختم ہوگی۔ سڑک کے اطراف پر خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر بھی ہوگی جس میں صنعتی، تعلیمی، تفریحی، طبی اور رہائشی زونز کا قیام کیا جائے گا۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago