اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے بینکوں کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لوگوں کو قرض کے حصول میں مزید آسانیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
وہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے ٹیلیتھان سے خطاب کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ ابھی بھی لوگوں کو قرض کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ جب گھروں کی تعمیر کریں گے تو اس سے تعمیراتی صنعت میں ایک انقلاب آئے گا اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔
اُنہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت قرضوں کی حد کو 100 فیصد کردیا گیا ہے اور مارک اپ ریٹ کو 3 فیصد اور 5 فیصد کردیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔